بھارت ایکسپریس۔
Shahrukh Khan Reaction On Chandrayaan 3: چندریان-3 کی چاند پر سافٹ لینڈنگ ہوگئی ہے اوراب پورا ہندوستان اس مشن کے پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ چندریان-3 کا چاند پر لینڈ کرنا ہندوستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے، جس کا پورا ہندوستان جشن منا رہا ہے۔ چاند مشن کی کامیابی پر بالی ووڈ بھی خوشی سے جھوم رہا ہے۔ شاہ رخ خان نے بھی اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے بڑے ہی دلچسپ اندازمیں چندریان-3 کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی فلم ”یس باس“ کا گانا ”چاند تارے توڑ لاؤں… ساری دنیا پر میں چھاؤں“ گا کر اسرو کو مبارکباد دی ہے اور چاند مشن کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چاند تارے توڑ لاؤں: شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا- ”چاند تارے توڑ لاؤں… ساری دنیا پر میں چھاؤں“ آج ہندوستان اوراسرو چھا گیا۔ سبھی سائنسدانوں اور انجینئروں کو، پوری ٹیم کو مبارکباد، جنہوں نے ہندوستان کو اتنا قابل فخر بنا دیا ہے۔ چندریان-3 کامیاب رہا۔ چاند پر سافٹ لینڈنگ۔“
کئی سیلبس نے چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ پر فخرظاہر کیا
شاہ رخ خان کے علاوہ کئی سیلبس نے اپنے اپنے اندازمیں چندریان-3 کی کامیابی پراپنی خوشی ظاہر کی ہے۔ ہرکوئی ہندوستان کی اس تاریخی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار، وکی کوشل، شردھا کپوراورسدھارتھ ملہوترا نے بھی اسرو کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ پرفخرکا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…