قومی

Chandrayaan-3 Soft Landing: چندریان-3 کے لینڈر کا نام ”وکرم‘‘ اور روور کا نام ”پرگیان‘‘ کیوں رکھا گیا، جانئے دلچسپ وجہ

بھارت کے تیسرے چاند مشن چندریان-3 نے چاند کے جنوبی قطب پر اتر کر تاریخ رقم کردی ہے۔ خلائی ایجنسی اسرو کے مطابق، چندریان-3 نے بدھ کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ میں کامیاب رہا۔ چندریان 3 مشن کے ساتھ ساتھ، دو الفاظ بار بار سنے اور پڑھے گئے ہیں ۔ ایک لینڈر اور دوسرروور۔ چندریان 3 کے لینڈر کا نام وکرم اور روور کا نام پرگیان رکھا گیا ہے۔ بتا دیں کہ چندریان-2 کے لینڈر اور روور کا نام بھی یہی تھا۔ اس بار اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آئیے جانتے ہیں کہ چندریان 3 کے لینڈر اور روور کو یہ نام کیوں دیا گیا؟

لینڈر کا نام ‘وکرم’ کیوں؟

چندریان-3 کے لینڈر کا نام ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ وکرم سارا بھائی کو ہندوستانی خلائی پروگرام کا باپ(فادر) کہا جاتا ہے۔ لفظ ‘وکرم’ کے معنی ہمت اور بہادری سے جڑے ہوئے ہیں۔ چندریان 3 کے لینڈر اور روور کی مشن لائف ایک قمری دن کی ہے۔ یہ چندریان-2 کے سی-2 آربیٹر کی تصاویر کو لینڈ کرنے کے لیے استعمال کرنے جا رہا ہے۔ لینڈر کی ٹانگیں چندریان 2 سے زیادہ مضبوط بنائی گئیں ہیں۔

روور کو ‘پرگیان’ کا نام دینے کی وجہ

روور کے بارے میں بات کرتے ہوئےبتادیں کہ  چندریان-3 کے روور کا نام پرگیان رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ‘دانشمندی’۔ روور کو یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ روور کو چاند کی سطح پر بہت سی چیزوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے اپنی دانشمندی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ بتا دیں کہ چندریان-2 مشن کی ناکامی کے بعد لینڈر وکرم گم ہو گیا تھا۔ جبکہ روور اب بھی کام کر رہا ہے۔ اس لیے اسرو نے چندریان-3 مشن کے لیے روور نہیں بنایا اور صرف چندریان-2 کا روور استعمال کیا جائے گا۔ روور ‘پرگیان’ کے ساتھ لینڈر ‘وکرم’ کی بات چیت بھی ہو چکی ہے۔

چندریان 3 کی خاصیت

اجزاء – پروپلشن ماڈیول، لینڈر، روور

مدار کا وزن – 2145 کلوگرام

روور کے ساتھ لینڈر کا وزن – 1749.86 کلوگرام

روورکا وزن – 26 کلو

مجموعی وزن – 3900 کلوگرام

پروپلشن ماڈیول کی زندگی – 3 سے 6 ماہ

لینڈر، روور کی زندگی – ایک قمری دن

لینڈنگ سائٹ -69.36 ڈگری جنوب  اور 32.34 ڈگری مشرق یعنی چندریان -2 کی جگہ سے تھوڑا دور

Rahmatullah

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

51 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

1 hour ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago