بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 25 اکتوبر 1991کوہوئی تھی، ان کی شادی کو اب 32 سال ہوجائے گے، ان کے درمیان محبت اب بھی جوں کی توں ہے۔ شاہ رخ نے اب اپنی شادی کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے ،جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ دراصل جب شاہ رخ نے 32 سال پہلے گوری سے شادی کی تھی، تو وہ اتنے کامیاب نہیں تھے جتنے اب ہیں۔ ان دنوں وہ فلم انڈسٹری میں جدوجہد کر رہے تھے۔ شادی کے وقت کو یاد کرتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے ہنی مون پر گوری سے جھوٹ بولا تھا۔ وہ گوری کو پیرس بول کردار جلنگ لے گئے تھے۔
شاہ رخ نے گوری سے ہنی مون کو لے کر جھوٹ بولاتھا
جب شاہ رخ کی گوری سے شادی ہوئی تو شاہ رخ اپنے کریئر کو لے کر جدوجہد کررہے تھے۔ اس وقت شاہ رخ کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے۔ ان کی شادی فلم راجو بن گیا جنٹلمین کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ ان کی شادی دہلی میں ہوئی۔ وہ اپنے ہنی مون کے لیے دارجلنگ گئے ہوئے تھے۔
ایک ایوارڈ تقریب میں شاہ رخ نے اپنے ہنی مون کے بارے میں ایک کہانی سنائی تھی۔ دراصل شاہ رخ نے شادی کے بعد گوری سے جھوٹ بولا تھا۔ شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے گوری سے کہا تھا کہ وہ ہنی مون کے لیے پیرس جائیں گے۔ لیکن اس وقت شاہ رخ کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ جب فلم راجو بن گیا جنٹلمین کی شوٹنگ دارجلنگ میں ہو رہی تھی تو شاہ رخ گوری کو پیرس بلا کر دارجلنگ لے گئے تھے۔
مصنف اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر منوج لالوانی نے بھی ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کے ہنی مون کے اخراجات فلم میکرز نے برداشت کیے تھے۔ منوج نے بتایا کہ دارجلنگ میں بہت سردی تھی اور شاہ رخ کے کمرے میں ہیٹر نہیں تھا، تب منوج نے اپنا ہیٹر شاہ رخ اور گوری کو دیا۔
شاہ رخ اور گوری کی شادی 25 اکتوبر 1991 کو ہوئی تھی۔ جوڑے کے تین بچے ہیں، آرین خان ، سہانا اور ابرام خان۔ سہانا خان نے فلم دی آرچیز سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔ آرین خان ڈائر یکشن میں ہاتھ آزمانے کے لیے تیار ہے۔ وہ فلم اسٹارڈم کے ساتھ ڈیبیو کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان کی حقیقی زندگی کے واقعات دکھائے جا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…