ظہیرخان اورساگریکا گھٹگے کی لواسٹوری فلمی کہانی کی طرح ہے۔
Zaheer Khan-Sagrika Ghatge Love Story: ‘چک دے’ انڈیا کی پریتی سبروال کوکون نہیں جانتا ہے۔ انہوں نے ایک ہی فلم سے اتنی مقبولیت حاصل کرلی تھی کہ ہرکوئی ان کا دیوانہ ہوگیا تھا۔ پریتی کا کردارساگریکا گھٹگے نے نبھایا تھا۔ ان کی ذاتی زندگی بہت سرخیوں میں رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیارکی خاطرمذہب کی دیوارپارکردی تھی۔ ان کی اورظہیرخان کی لواسٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ آج آپ کوظہیرخان اورساگریکا کی لواسٹوری کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ظہیرخان اورساگریکا گھٹگے کی پہلی ملاقات دوستوں کے ذریعہ ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات کامن فرینڈس نے کرائی تھی۔ پہلی میٹنگ کے بعد ہی ظہیرخان کے دوست انہیں ساگریکا کا نام لے کرمذاق کرنے لگے تھے، مگرتب تک دونوں کی دوستی بھی نہیں ہوئی تھی۔ اس کے بعد ظہیر خان نے ایک بارساگریکا سے اکیلے ڈنرپرجانے کے لئے کہا تھا۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے دونوں کی دوستی بڑھتی چلی گئی اورایک دوسرے کے پیارمیں دیوانے ہوگئے۔
شادی کے لئے اس اندازمیں کیا پرپوز
ظہیرخان نے ساگریکا کوشادی کے لئے گوا میں پرپوزکیا تھا۔ ظہیرخان سال 2017 میں آئی پی ایل میں مصروف تھے، مگرانہوں نے تھوڑا وقت نکالا اورساگریکا سے متعلق گوا گئے تھے۔ جہاں پرانہوں نے شادی کے لئے پرپوزکیا تھا۔ منگنی کے بعد ساگریکا نے رنگ پہنے ہوئے تصویرشیئرکرکے سب کوحیران کردیا تھا۔
پیارکے لئے توڑی مذہب کی دیوار
ساگریکا ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں اورظہیرخان مسلم خاندان سے۔ ان کے لئےکرنا تھوڑا مشکل تھا۔ ساگریکا کی ماں کوان کے رشتے کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا، لیکن والد پہلی بارظہیرخان سے ملے تو یہ میٹنگ 20 منغ تک چلنے والی تھی، مگریہ تین گھنٹے تک چلی تھی۔ اس کے بعد ساگریکا کے والد مان گئے تھے اور یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا۔ ظہیرخان اورساگریکا نے 27 نومبر 2017 کوکورٹ میریج کرلی تھی اوراب ایک خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…