انٹرٹینمنٹ

Shah Rukh Arrives Kolkata: شاہ رخ خان آئی پی ایل میچ کے لیے بچوں کے ساتھ کولکتہ پہنچے ، ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، سوشل میڈیا پر یوزر کاردعمل

اس وقت ملک بھر میں آئی پی ایل کا کریز دیکھا جا رہا ہے۔ کرکٹ شائقین آئی پی ایل کو لے کر کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اب تک اس کے میچز مختلف شہروں میں ہوتے رہے ہیں۔ اس بار یہ میچ کولکتہ میں ہونے جا رہا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان بھی اس میچ کے لیے کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔

شاہ رخ خان اتوار کو ہونے والے آئی پی ایل میچ کے لیے کل رات کولکتہ پہنچ گئے۔ کنگ خان میچ کے لیے اپنے بچوں سہانا خان اور ابرام خان کے ساتھ کولکتہ گئے ہیں۔ کولکتہ ایئرپورٹ سے شاہ رخ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد شائقین دیوانے ہوگئے ہیں۔

شاہ رخ کے لیے ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہےاس میں شاہ رخ خان کے لیے ایئرپورٹ پر سخت سکیورٹی دیکھی جا رہی ہے۔ شاہ رخ خان اور ان کے دو بچے سوہانا اور ابرام مکمل طور پر سیکیورٹی میں گھرے ہوئے ہیں۔ اس دوران کنگ خان اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔ ان کے ارد گرد اتنی سیکیورٹی ہے کہ شاہ رخ کو دیکھنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ کے باہر صرف پولیس فورس اور سیکیورٹی ہی دور دور تک نظر آرہی ہے۔ ایسا اس سے پہلے نہیں ہوا جب کنگ خان یا کسی مشہور شخصیت کو اس قسم کی سیکیورٹی دی گئی ہو۔

شاہ رخ خان کی اتنی سیکیورٹی دیکھ کر شائقین بھی حیران ہیں۔ سوشل میڈیا پر یوزربھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا – شاہ رخ خان کی سیکیورٹی کو دیکھتے ہوئے۔ فین پیج پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاہ رخ خان کل کے میچ کے لیے کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی موجودگی سے کھلاڑیوں میں خوب اسپارک ملتا ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago