بھارت ایکسپریس۔
ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلبرٹی نے گزشتہ سال اکیلے 92 کروڑ روپئے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ فارچیون انڈیا نے اس سال ستمبر میں ہندوستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلبرٹی کی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں وہ سیلبس شامل تھے، جنہوں نے 24-2023 مالی سال کے لئے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔
سیلبس کمائی کے معاملے میں بڑے بزنس مین سے مقابلہ نہیں کرسکتے، لیکن وہ انکم ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں کم نہیں ہیں۔ ہندوستان میں کئی بڑے بالی ووڈ اوراسپورٹس سیلبس ہیں، جوکروڑوں کا ٹیکس ادا کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ شاہ رخ خان، تھلاپتی وجے، سلمان خان، امیتابھ بچن، وراٹ کوہلی اوراکشے کمارجیسے اسٹار کے نام شامل ہیں۔
شاہ رخ خان نے 92 کروڑروپئے ادا کئے
سپراسٹارشاہ رخ خان 92 کروڑروپئے کا ٹیکس ادا کرکے ٹاپ پررہے۔ اس کی وجہ یہ رہی کہ انہوں نے 2023 میں تین بلاک بسٹر فلمیں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور’ڈنکی’ دی۔ یہ یقیناً حیران کرنے والا تھا۔ ان فلموں کی کامیابی سے شاہ رخ خان نے اپنا کھویا ہوا اسٹارڈم بھی حاصل کیا۔شاہ رخ خان کے بعد اگلا نام تمل اسٹارتھلاپتی وجے کا ہے۔ 50 سال کے وجے تھلاپتی نے 24-2023 میں 80 کروڑروپئے کا ٹیکس ادا کیا۔ ان کی فلم ‘لیو’ نے 623 کروڑروپئے کا کلیکشن کیا تھا۔ ان کی ‘گریٹسٹ آف آل ٹائم’ بھی بلاک بسٹررہی۔
سلمان خان تیسرے نمبر پر
ان دونوں سپراسٹارکے بعد سلمان خان کا نمبرآتا ہے، جنہوں نے 75 کروڑروپئے کا ٹیکس ادا کیا۔ وہیں، امیتابھ بچن چوتھے نمبرپررہے ہیں۔ بگ بی نے 71 کروڑروپئے کا ٹیکس ادا کیا۔ کرکٹ اسٹاروراٹ کوہلی نے 66 کروڑ روپئے کا ٹیکس ادا کیا اورپانچویں نمبرپررہے۔ اجے دیوگن نے 42 کروڑ، مہندرسنگھ دھونی نے 38 کروڑ، رنبیر کپور 36 کروڑ، رتک روشن 28 کروڑ، ماسٹر بلاسٹرسچن تندولکرنے 28 کروڑ، اداکارہ کرینہ کپور نے 20 کروڑ، کپل شرما 26 کروڑ، سوربھ گانگولی نے 23 کروڑ، موہن لال 14 کروڑ، الّوارجن 14 کروڑ، ہاردک پانڈیا نے 13 کروڑ روپئے کے ٹیکس ادا کئے ہیں۔
اکشے کمارکوٹاپ-5 میں بھی نہیں ملی جگہ
اکشے کمارٹاپ-5 میں بھی نہیں ہیں۔ فلموں سے متعلق ان کے کیریئرپرسوال اٹھنے لگے ہیں۔ حالانکہ ان کے پاس اب بھی کئی میگا بجٹ والی فلم ہیں۔ فارچیون انڈیا کے مطابق ان اعدادوشمار کو مالی سال 24-2023 کے ایڈوانس ٹیکس ادائیگی کو ہی بنیاد بنایا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اکشے کمارکے لئے گزشتہ کچھ سال ٹھیک نہیں رہے ہیں۔ ان کی مسلسل 10 فلمیں فلاپ ہوئیں۔ اس نے ان کی کمائی پربھی اثرڈالا ہے، جس سے ان کا انکم ٹیکس ریٹرن بھی متاثرہوا ہے۔ وہ اکثر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیلبس میں ٹاپ پرہوتے تھے، لیکن اس بار ان کا یہ ٹیگ کوئی لے کرچلا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے آج جمعرات کو مہیلا سمّان یوجنا کا…
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کے رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ ایوان…
اے ایم یو میں، غیر ملکی طلباء گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مقابلے پی ایچ…
ای وی ایم پر سپریم کورٹ جانے کے سوال ہر انہوں نے کہا کہ ای…
اپوزیشن نے جہاں اڈانی کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی وہیں حکومت…
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سپریم کمیشن فار ہوسٹنگ دی…