انٹرٹینمنٹ

Shah Rukh Khan gets death threats: شاہ رخ خان کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، فون پر 50 لاکھ روپے کا کیا مطالبہ

Shah Rukh Khan Death Threat: سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اس کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو رائے پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رائے پور سے فیضان نامی شخص نے دھمکی آمیز کال کی تھی۔ یہ فون شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز کے دفتر میں آیا جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ جس کے بعد ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

رائے پور پہنچی ممبئی پولیس

ممبئی پولیس کی ٹیم چھتیس گڑھ رائے پور پہنچ گئی ہے۔ دراصل جب پولیس نے کال کو ٹریس کیا تو یہ رائے پور کی نکلی۔ آخری مقام بازار کا ہے۔ پولیس وہاں پہنچ گئی ہے اور لوگوں سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس ہر زاویے سے کر رہی ہے تفتیش

آپ کو بتا دیں کہ پولیس ہر زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ سائبر سیل کی ٹیم بھی کام کر رہی ہے۔ یہ جاننے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیا موبائل نمبر جعلی دستاویزات سے لیا گیا ہے؟ فی الحال اس معاملے میں ممبئی پولیس کے سینئر افسران کی میٹنگ بھی چل رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پولیس جلد ہی اس پورے معاملے کو لے کر پریس کانفرنس کر سکتی ہے۔

5 ستمبر کو درج کرائی تھی ایف آئی آر

آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اس بار اپنی 59ویں سالگرہ منائی تھی۔ لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس بار سپر اسٹار نے منت کے باہر موجود مداحوں کو ان کی سالگرہ پر گریٹ نہیں کیا۔ شائقین کو بھی باہر رہنے کی اجازت نہیں تھی۔ ممکن ہے یہ دھمکی چند روز قبل ملی ہو۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ دراصل ایف آئی آر دو دن پہلے 5 نومبر کو درج کی گئی تھی۔

50 لاکھ روپے کا مطالبہ

ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق دھمکی میں 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ملزم نے کہا ہے کہ اگر اسے 50 لاکھ روپے نہ دیئے گئے تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ٹیم نے فون اٹھایا تھا۔ ملزم نے فون پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان یہ بینڈ اسٹینڈ والا ہے نا، جب سیکورٹی نے پوچھا کہ کون؟، تو ملزم نے کہا، لکھنا ہے تو میرا نام ہندوستانی لکھو۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

33 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago