انٹرٹینمنٹ

King Teaser Out: ’’ڈر نہیں…دہشت ہوں…‘‘، برتھ ڈے پر شاہ رخ خان نے مداحوں کو دیا بڑا تحفہ، ’کِنگ‘ کا دھماکہ دار ٹیزر آؤٹ

نئی دہلی: بالی وُڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اور ملک کے کونے کونے سے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ اپنے خاص دن پر شاہ رخ نے فینز کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے اور اپنی آنے والی فلم ’کِنگ‘ کا زبردست ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔ فلم کا ٹیزر اتنا شاندار ہے کہ مداحوں کے لیے شاہ رخ کے لک اور ایکشن سے نظر ہٹانا مشکل ہو گیا ہے۔ ٹیزر دیکھنے کے بعد مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

ایک منٹ 12 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں شاہ رخ خان کو زبردست ایکشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور اس میں استعمال کیے گئے ڈائیلاگ کردار کی شخصیت کو مزید نکھار دیتے ہیں۔ ٹیزر میں
’ڈر نہیں، دہشت ہوں، سو دیش میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام ’کِنگ‘‘ جیسے پاورفل لائن استعمال کیا گیا ہیں۔

سدھارتھ آنند کر رہے ہیں فلم کی ہدایت کاری

ٹیزر میں شاہ رخ کو جیل سے پورے اسٹائل اور اعتماد کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں زبردست ایکشن کی جھلک مل رہی ہے، لیکن مداحوں کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ فلم 2026 میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔

فلم ’ڈان‘ سے ملتی جلتی ہے’کِنگ‘ کی وائبز

فلم ’کِنگ‘ کی وائبز کچھ حد تک شاہ رخ کی مشہور فلم ’ڈان‘ سے ملتی جلتی محسوس ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک عالمی سطح کے ڈان کے روپ میں چھائے ہوئے تھے۔ لیکن اس بار وہ ’کنگ‘ بن کر نیا طوفان لانے کو تیار ہیں۔ حالانکہ ان کے کردار اور کہانی کے بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’چالیس کے لگتے ہیں شاہ رخ خان…‘‘، اکشے کمار اور ششی تھرور نے کی کنگ خان کی تعریف

شاہ رخ خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سو دیش میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام — ’کِنگ‘۔ ٹائٹل ریویل ہو گیا ہے، یہ شو کا ٹائم ہے! 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی!‘‘

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ نے اپنی سالگرہ سے پہلے مداحوں کودیا بڑا تحفہ ، بڑے پردے پر دکھائی جائیں گی کنگ خان کی یادگار فلمیں

سوشل میڈیا پر ٹیزر آتے ہی چھا گیا ہے، اور مداح شاہ رخ کے لک کے اسکرین شاٹس شیئر کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کو پہلے ہی بالی وڈ کا ’کنگ خان‘ کہا جاتا ہے، اور اب وہ فلم کے ذریعے اس خطاب کو مزید یادگار بنا رہے ہیں۔ سالگرہ کے دن فلم کا ٹیزر ریلیز کرنا مداحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کا دبدبہ صاف نظر آ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago