احمد آباد، 31 اکتوبر 2025: اڈانی یونیورسٹی نے نرمہ یونیورسٹی اور آئی ای ای ای (IEEE) انڈیا کونسل کے اشتراک سے آل انڈیا اسٹوڈنٹس، ینگ پروفیشنلز، ویمن اِن انجینئرنگ اور لائف ممبرز کانگریس (AISYWLC 2025) کی میزبانی کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام 31 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
AISYWLC بھارت میں آئی ای ای ای کے اراکین کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع ہے، جس میں 300 سے زائد مندوبین ،طلبہ، محققین، صنعتی ماہرین، اساتذہ اور کاروباری شخصیات، ملک بھر سے شرکت کر رہے ہیں۔ تین روزہ یہ تقریب نوجوان ذہنوں اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اختراع، قیادت اور اشتراک کو فروغ دینے کا مقصد رکھتی ہے۔
اڈانی یونیورسٹی کے پروووسٹ پروفیسر دھول پُجارا نے اس موقع پر کہا کہ یہ پلیٹ فارم یونیورسٹی کے وژن “تعلیم برائے تبدیلی” سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے، جس کا تصور اڈانی گروپ کے چیئرمین مسٹر گوتم اڈانی اور ادانی یونیورسٹی کی
صدر ڈاکٹر پریتی جی اڈ انی نے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور صنعت کے درمیان ربط سے حقیقی دنیا پر اثر انداز ہونے والا تعلیمی ماڈل تشکیل دیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امیش ویاس نے کہا کہ اڈانی یونیورسٹی آئندہ نسل کے انجینئرز اور موجدین کو اشتراک، تخلیقی صلاحیت اور سماجی اثر پذیری کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
افتتاحی تقریب میں پروفیسر دھول پُجارا نے افتتاحی خطاب کیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں جن میں ڈاکٹر نروتم ساہو، مشیر گجرات کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی، مسٹر دیپک ماتھر، نائب صدر IEEE ممبر اینڈ جیوگرافک ایکٹیویٹیز، پروفیسر پرینا گور، چیئر IEEE انڈیا کونسل، پروفیسر انوپ کے سنگھ، ڈائریکٹر جنرل نرمہ یونیورسٹی، اور پروفیسر آر کے استھانا، چیئر IEEE لائف ممبر کمیٹی شامل تھے۔
مہمانِ خصوصی پروفیسر دھرمیندر سنگھ، ڈائریکٹر IIIT وڈودرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الشعبہ جاتی اشتراک مستقبل کی ٹیکنالوجی کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پائیداری کے حوالے سے بھارت کی قدیم روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدید نسل کو ان اصولوں کو دوبارہ اپنانا چاہیے، کیونکہ دنیا نے پائیدار طرزِ زندگی کے اصول بھارت سے ہی سیکھے ہیں۔ انہوں نے معاشرے اور پیشہ ورانہ دنیا میں خواتین کے کردار کی بھی بھرپور تعریف کی۔
تقریب کا اختتام IEEE گجرات سیکشن کے چیئر پروفیسر چراغ پونوالا کے شکریے کے ساتھ ہوا۔
بھارت ایکسپریس اردو
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…
اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…
بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…