انٹرٹینمنٹ

Shah Rukh Khan Educator Demise: شاہ رخ خان کے قریبی شخص نے دنیا کو کہا الوداع، موت سے پہلے سپراسٹار سے کی تھی یہ اپیل

Shah Rukh Khan Educator Demise: بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کے ایجوکیٹررہے بردرایرک اسٹیو ڈیسوزا کی موت ہوگئی ہے۔ بردرایرک اسٹیونے نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول میں شاہ رخ خان کوپڑھایا تھا۔ انہوں نے اتوارکودوپہر1:20 بجے گوا میں آخری سانس لی۔ کئی بار سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بیمار ٹیچرس ے ملیں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا اوربردرایرک اسٹیونے دنیا کوالوداع کہہ دیا۔

کانگریس لیڈرسجاریتا لیٹ فلانگ نے اس سال جون میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے ٹیچربردرایرک اسٹیوڈیسوزا سے ملاقات کریں۔ پوسٹ میں انہوں نے بردرایرک کی بیماری کا ذکرکرتے ہوئے لکھا تھا، ایسا لگتا ہے کہ یہ میری آخری اپیل ہے، بھائی ایرک ایس ڈیسوزا کے حق میں ان کی حاضری کی گزارش کرنے کے لئے شاہ رخ خان تک پہنچنے کی میری آخری کوشش ہے۔

پہلے دی تھی بیماری کی خبر

سجارتیا لیٹ فلانگ نے مزید لکھا تھا، ”ہردن بردر کی صحت خراب ہوتی جا رہی ہے، ہرگزرتے وقت کے ساتھ اس کی حالت خرات ہوتی جا رہی ہے۔ ممبئی، فلائٹ سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر، اپنے بیماردل کو تسلی دینے کی امید رکھتا ہے۔ ڈی اے ایس یونے ہم سب کی زندگیوں پرایک انمٹ نقوش چھوڑا ہے، جس نے ہمیں اس شکل میں ڈھالا ہے کہ اقدارکو فروغ دینے کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کے ذریعے آج ہم کون ہیں۔ آپ کا دورہ ان کے لئے دنیا ہوگی، ان کے سب سے برے وقت میں امید کی کرن ہوگی۔”

وزیراعلیٰ سنگما نے پیش کیا خراج عقیدت

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کانراڈ سنگما نے بردرایرک اسٹیو کی موت پرتعزیت پیش کی ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرکے انہوں نے لکھا ہے- بہت  افسوس کے ساتھ، مجھے بھائی ایرک اسٹیوڈیسوزا کی موت کے بارے میں پتہ چلا، جوتعلیم کے لئے اپنی لگن اورشفقت کے لئے مشہورتھے۔ مسیحی برادران کی کلیسیا کے ایک معزز رکن کے طور پر، برادرڈیسوزا نے سینٹ ایڈمنڈ اسکول، شیلانگ میں کئی سال گزارے اورایک انمٹ وراثت چھوڑے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

West Indies vs Bangladesh: بنگلہ دیش نے پہلی بار کیا اتنا بڑا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کرکے مچائی دھوم

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے سیریزمیں کلین سوئپ…

8 hours ago

بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم محمد یونس کے مشیر محفوظ عالم کا عجیب وغریب بیان، وزارت خارجہ نے دیا زبردست جواب

ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر…

8 hours ago

Regional Veda Conference: کولکتہ مہا ملن مٹھ میں منعقد چھیتریہ وید کانفرنس کا افتتاح

یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ بنگال کو بچانے کے…

9 hours ago

Parliament MPs Case enquiry: پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی معاملے کی جانچ کرے گی کرائم برانچ، راہل گاندھی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ

کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے…

9 hours ago

Nuh Police arrested 11 cyber thugs: نوح میں پولیس نے 11 سائبر ٹھگوں کو کیاگرفتار ، 12 موبائل اور فرضی سم برآمد

ڈی سی پی نے کہا کہ نوح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر سائبر ٹھگوں…

10 hours ago