انٹرٹینمنٹ

Big Boss 18 Winner: کرن ویر مہرا ‘بگ باس 18’ کے وینر، 50 لاکھ پرائز منی کے ساتھ جیتا فینس کا دل

ایک طویل اور دلچسپ سفر کے بعد بگ باس 18 کو بالآخر 18 واں وینر مل گیا ہے۔ کرن ویر مہرا نے اتوار کی رات دیر گئے کلرز ٹی وی پر بگ باس 18 کے گرینڈ فینالے میں بگ باس 18 کےوینر کا خطاب حاصل کرلیاہے ۔ 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ انہوں نے نہ صرف ٹرافی بلکہ لاکھوں دلوں کو بھی جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ، ویوین دیسینا جو ایک مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھے جا رہے تھے، شو کے پہلے رنر اپ بن گئے اور رجت دلال دوسرے رنر اپ بنے۔

کرن ویر مہرا نے وینرٹرافی حاصل کی

اتوار کا دن بگ باس کے ناظرین کے لیے ایک سنسنی خیز دن تھا۔ یہ مقابلہ کرنے والوں کے لیے بہت جذباتی تھا ،جو 100 دنوں سے بگ باس کے گھر میں قید تھے۔ کیونکہ 19 جنوری کو بگ باس نے اپنے 18ویں سیزن کے وینرکے نام کا اعلان کیا تھا۔ جس کی ٹرافی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا کے حصے میں آئی۔ ظاہر ہے اس بار سلمان کے شو کی تھیم کچھ مختلف تھی۔ یہ ایک مستقبل یا ‘ٹائم لیس’ تھیم پر بنایا گیا تھا۔ جس کے تحت بگ باس گھر کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

ویوین دیسینا اور رجت رنر اپ رہے

 کرن ویر مہرا نے بگ باس کے گھر میں اپنی مضبوط موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کی۔ ان کے کھیلنے کے انداز نے انہیں سامعین میں پسندیدہ بنا دیا۔ فائنل میں ویوین دیسینا کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد کرن ویر مہرا وینر بنے اور بگ باس 18 کے وینربن گئے۔ جب کہ فٹنس کوچ رجت دلال سیکنڈ رنر اپ رہے۔

بگ باس 18 کا سفر

بگ باس 18 کا یہ سیزن بہت ہی دلچسپ تھا۔بگ باس کے گھر کے اندر کئی اتار چڑھاؤ دیکھے گئے۔کنٹیسٹنٹ کے درمیان کئی دوستیاں قائم ہوئیں اور کئی تنازعات بھی ہوئے۔ لیکن آخر میں کرن ویر مہرا ہی تھے ،جنہوں نے سامعین کا دل جیت لیا۔

6 کنٹیسٹنٹ فائنل میں پہنچے

شو کے فائنل کے بارے میں بات کریں تو 6 کنٹیسٹنٹ فائنل میں پہنچے۔ اس میں چم درانگ، کرن ویر مہرا، رجت دلال، ایشا سنگھ، ویوین دیسینا اور اویناش مشرا نے شرکت کی۔ لیکن جم اور ایشا پہلے ہی شو سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے بعد اویناش مشرا کو شو سے باہر ہوگئے ، اور رجت دلال سیکنڈ رنر اپ بنے۔ وہ شو کے بہت ہی  قریب آکر ٹرافی سے حروم رہے۔ یہ اداسی ان کے چہرے پر واضح طور دکھائی دے رہی  تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago