شبانہ اعظمی حال ہی میں ایک فیملی فوٹو شیئر کی تھی، جس میں زویا اختر، فرحان اختراوران کی اہلیہ شیوانی دانڈیکر، جاوید اختر، ہنی ایرانی اوروہ خود موجود تھیں۔ اس تصویرکو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا تھا، “ہم سب ساتھ ساتھ ہیں” اب شبانہ اعظمی نے ایک انٹرویو میں اپنے اورجاوید اخترکے ریلیشن شپ کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شروع میں ہی بہت لڑتے اور جھگڑتے تھے۔
جب شبانہ اعظمی سے پوچھا گیا کہ شادی کے اتنے سالوں بعد بھی پیار کی تعریف میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے؟ اس پراداکارہ نے ردعمل کا اظہارکیا اوربتایا کہ شروعات میں وہ کبھی بھی رومانٹک نہیں تھی۔
شبانہ اعظمی نے فلم فیئرکو دیئے گئے انٹرویو میں کہا، “شروعات میں میں کبھی رومانٹک نہیں تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ نوجوان لڑکیاں، شاید آج یہ بدل گئی ہے، لیکن میرے دور کے دوران نوجوان لڑکیوں میں رومانس کے بارے میں بہت اچھے خیال تھے۔”
شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں اننگوں کی کہانیوں، کتابوں اوران سبھی چھوٹی کارٹون کتابوں میں بتائے گئے رومانس کو پڑھتی تھیں، لیکن میں کبھی بھی ایسی نہیں تھی کیونکہ میں نے اپنے پیرنٹس کی شادی دیکھی تھی، جن کی شروعات بہت سارے رومانس سے ہوئی اور بعد میں دوستی میں تبدیل ہوگئی۔
شبانہ اعظمی نے مزید کہا، اس لئے میں نے دوستی کو بہت اہمیت دی ہے۔ جاوید کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ جاوید اختراورمیرے بہت جھگڑے ہوتے تھے اورایک دوسرے کو مارنا چاہتے تھے۔
شبانہ اعظمی نے کہا، کل ملاکردوسرے شخص کا احترام کرنا ضروری ہے۔ ہم دونوں کے پاس ایک ہی طرح کی سوچ تھی۔ ہم ایسے والدین کے بچے تھے، جو اتنے ملتے جلتے تھے کہ ہماری ارینج میریج ہونی چاہئے تھی۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…