انٹرٹینمنٹ

Sara Ali Khan Finding New Workplace: سارہ علی خان کو نئے دفترکی تلاش، ویڈیو ہوا وائرل، ماں امرتا کا حال دیکھ کر لوگوں کا ردعمل سامنے آیا

اداکارہ سارہ علی خان آئے دن سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے رپورٹنگ انداز سے اداکارہ کا دل جیت لیتی ہیں۔ اداکارہ کا اندازباقی بالی ووڈ اداکارہ سے بالکل مختلف ہے۔ لوگوں کو ان کا ہیومر بھی کافی پسند آتا ہے۔ اداکارہ ایک بار پھر سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ سارہ علی خان کو حال ہی میں اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ جمعہ کے روز 14 جولائی کو ممبئی کے باندرہ میں آفس کے لئے جگہ تلاش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں پیپراجی کے ذریعہ شوٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں سارہ علی خان کو ایک مقام سے باہرآتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جہاں وہ اپنی ماں امرتا کے ساتھ موجود تھیں۔

سارہ علی خان کو نئے دفتر کی تلاش

سامنے آئے ویڈیو میں سارہ علی خان اور امرتا سنگھ نوتعمیرشدہ عمارت سے باہرنکلتی ہوئی نظرآرہی ہیں، جہاں سارہ علی خان اپنے جم آؤٹ فٹ میں شارٹس اور ٹاپ پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ وہیں ان کی ماں امرتا سنگھ نے پینٹ کے ساتھ ڈھیلی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ دونوں اپنے نئے دفتر کی تلاش میں نکلی ہیں۔ دونوں ایک دفترچاہتے ہیں، جس کے لئے وہ کئی الگ الگ جگہ دیکھ رہے ہیں۔

 

امرتا سنگھ کو دیکھ کر حیران رہ گئے لوگ

اس کام کرنے کی جگہ پر سارہ علی خان کی ماں نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اس کی وجہ ان کے سفید بال تھے۔ ان کے اس انداز کو دیکھ کر کئی فینس نے کہا کہ اگر کرینہ کپور اور سیف علی خان بھی اپنے بالوں کو ڈائی نہیں کرتے تو وہ ایسے نظرآتے۔ وہیں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ امرتا سنگھ خود کو مینٹین نہیں کرپا رہی ہیں۔ وہیں کئی لوگ ان کے اس انداز کو دیکھ کر صدمے میں آگئے ہیں۔

سارہ علی خان نے اسٹریٹ شاپنگ کی

واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے سارہ علی خان کو اپنی ایک دوست کے ساتھ سمندرکے کنارے گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسی دن کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی دوست کے ساتھ باندرہ کی مارکیٹ میں شاپنگ کر رہی ہیں۔ دراصل، سارہ علی خان کو اسٹریٹ شاپنگ کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

51 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago