انٹرٹینمنٹ

Sania Mirza Pics: طلاق کے بعد کیسی زندگی جی رہی ہیں ثانیہ مرزا؟ تازہ تصاویر میں نظر آئی حقیقت

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئرکی ہیں۔ ان تصاویر میں ثانیہ مرزا پہلے سے بھی زیادہ پُراعتماد اورگلیمرس نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے پرنٹیڈ سوٹ پہن رکھا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنا لُک بولڈ میک اپ، بالوں میں بن اور ہیوی جھومکوں کے ساتھ ساتھ میچنگ پوٹلی بیگ لے کرپورا کیا ہے۔

تصاویرشیئرکرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا، ’پرنسیزفیس اوراوپرکرو، نہیں تو تاج کھسک جائے گا…‘ اداکارہ کے اس پوسٹ پرثانیہ مرزا کے فینس تو پیاربرسا ہی رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی والدہ بھی خود کو کمنٹس کرنے سے نہیں روک سکیں۔ انہوں نے ثانیہ مرزا کے پوسٹ پردل چھولینے والا کمنٹ کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کی والدہ نسیمہ نے لکھا، ’’اللہ بری نظرسے بچائے… میری جان کو۔‘‘ اس کمنٹ (تبصرہ) کو بھی فینس کافی پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنی یہ تصویرپوسٹ کی تھی، جس میں وہ سفید لباس پہنے ہوئے شیشے (مرر) کے سامنے پوزدیتی ہوئی نظرآئی تھیں۔ ان تصاویر کوشیئرکرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا، ’’جب کوئی چیزآپ کے دل کے سکون کو ختم کردے، تو اسے جانے دیں۔‘‘

ثانیہ مرزا کی ٹیم نے گزشتہ 21 جنوری کو بیان جاری کیا تھا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا طلاق ہوچکا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پر شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ نکاح کی تصویر شیئرکیں۔ حالانکہ اس پرثانیہ جاوید نے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے، لیکن ان کے والد عمران مرزا نے اس پربیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ خلع تھا۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان ہوگیا طلاق

ثانیہ مرزا کی ٹیم نے بیان جاری کرکے کہا کہ ٹینس اسٹار نے ہمیشہ اپنی پرسنل لائف کو پبلک لائف سے دور رکھا ہے۔ حالانکہ آج ہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے طلاق سے متعلق باتوں کو شیئر کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا طلاق ہوگیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ ہم ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں (مداحوں) سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں افواہوں سے بچیں، ساتھ ہی پرائیویسی کا بھی احترام کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago