سمیر سونی نے طلاق کے بعد نیلم کوٹھاری سے شادی کی۔
Samir Soni Birthday: کئی بالی ووڈ فلموں اورسیریلس میں کام کرچکے سمیر سونی نے بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ سے شادی کرلی تھی۔ سمیر سونی کی پیدائش 29 ستمبر 1968 کو لندن میں ہوئی تھی۔ سمیر سونی اپنے کیریئر میں کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
سمیر سونی اداکار بننے سے پہلے ماڈل ہوا کرتے تھے۔ وہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے انہوں نے دوردرشن پر کام کیا تھا۔ آئیے آج آپ کو سمیرسونی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی کچھ خاص باتوں سے روبرو کراتے ہیں۔ سمیر سونی جب ماڈلنگ کرتے تھے ان دنوں میں ان کی ملاقات راج لکشمی کھانولکرسے ہوئی تھی۔ بعد میں دونوں نے سال 1996 میں شادی کرلی تھی۔ حالانکہ یہ رشتہ ایک سال بھی نہیں ٹک سکا۔ دونوں نے سال 1997 میں طلاق لے کراپنی راہیں الگ کرلیں۔
دوردرشن کے شو سے کیا اداکاری میں ڈیبیو
ماڈلنگ میں ہاتھ آزمانے کے بعد سمیر سونی نے اداکاری کی دنیا میں اپنے قدم رکھے تھے۔ سمیر کی اداکاری کیریئر کی شروعات سال 1995 میں دوردرشن کے شو سمندر سے ہوئی تھی۔ یہ شو صرف ایک ہی سال تک چل پایا تھا۔
پھر فلم ‘چائنا گیٹ’ میں آئے نظر
دور درشن کے شو سمندر میں کام کرنے کے بعد سمیر سونی نے فلمی دنیا میں اپنے قدم رکھے۔ انہیں سب سے پہلے فلم ‘چائنا گیٹ‘ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم سال 1998 میں آئی تھی۔ حالانکہ انہیں پہچان ملی تھی سال 2003 کی فلم ‘باغبان‘ سے۔ اس ملٹی اسٹاررفلم میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے لیڈ رول پلے کیا تھا۔ انہوں نے لجّا، ویواہ، ممبئی ساگا، دی بگ بُل اور چہرے جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔
نیلم کوٹھاری سے کی دوسری شادی
پہلی شادی ٹوٹنے کے بعد سمیر سونی کا نام ماڈل نفیسہ جوزف کے ساتھ جڑا۔ دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی۔ تاہم کسی وجہ سے منگنی ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد سمیر کی زندگی میں اداکارہ نیلم کوٹھاری کی انٹری ہوئی۔ نیلم کا نام کبھی گووندا سے جڑا تھا اور دونوں نے بڑے پردے پر بھی ساتھ میں کام کیا تھا۔ واضح رہے کہ نیلم کوٹھاری اور سمیر سونی نے سال 2011 میں شادی کرلی تھی۔ اب دونوں ایک بیٹی اہانا سونی کے والدین ہیں۔
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز نئی دہلی میں…
بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…
کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…
سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…