انٹرٹینمنٹ

Sam Bahadur Box Office Collection Day 10: سیم بہادر ‘اینیمل’کو ٹکر دے رہی ہے ، وکی کوشل کی فلم نے 10ویں دن کیا شاندار کمائی کی؟

Sam Bahadur Box Office Collection Day 10: بالی ووڈ اکار وکی کوشل کی فلم سیم بہادر سرخیوں میں  بنی ہوئی ہے۔ یہ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم  سنیما  گھروں میں اپنا جلوا دیکھار ہی ہے ۔ یہ فلم اینیمل کو ٹکر دے رہی ہے ۔وکی کوشل کی  لیٹسٹ ریلیز فلم ‘ سیم بہادر ‘ رنبیر کپور کی ‘اینیمل’ کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی ۔ جہاں ‘ اینیمل ‘ اپنی ریلیز کے بعد سے باکس آفس پر بڑے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وہیں سیم بہادر بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اگرچہ پہلے ویک اینڈ کے بعد ‘سیم بہادر’ کی کمائی میں نمایاں کمی آئی تھی ۔لیکن دوسرے ویک اینڈ پر فلم کی کمائی میں اچھال دیکھنے کو ملا اور سام بہادر نے 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا۔ ‘سیم بہادر’ نے ریلیز کے 10ویں دن 50 کروڑ روپے کما ئیں،  کیا رہا ٹکٹ ونڈو پر اس کا کلیکشن ؟

‘ سیم بہادر’ نے ریلیز کے 10ویں دن کتنا کلیکشن کیا؟

وکی کوشل نے ’ سیم بہادر’ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم ملک کے پہلے فیلڈ مارشل سام مانیک شا کی زندگی پر مبنی ہے۔ وکی کوشل کی ‘سیم بہادر’ کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی رنبیر کپور کی ‘ اینیمل ‘ کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔جس کی وجہ سے ‘سیم بہادر’ کی کمائی کافی متاثر ہوئی ہے۔ فلم کی کمائی کی بات کریں تو ‘سیم بہادر’ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 38.8 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ دوسرے ہفتے میں ‘سیم بہادر’ کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلم نے دوسرے جمعہ کو 3.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دوسرے ہفتہ کو ‘سیم بہادر’ کی کمائی میں 92.86 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس نے 6.75 کروڑ روپے کمائے۔ اب دوسرے اتوار یعنی ’سیم بہادر‘ کی ریلیز کے 10ویں دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار ۔

ساکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ‘سیم بہادر’ نے ریلیز کے 10ویں دن یعنی دوسرے اتوار کو 7.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ‘سیم بہادر’ نے ریلیز کے 10 دنوں میں 56.55 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔’سیم بہادر’ نے 10 دنوں میں 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا۔

’سیم بہادر‘ کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی اینیمل کے طوفان کا سامنا ہے۔ فلم کی کمائی کی رفتار بلاشبہ سست تھی۔ لیکن وکی کوشل کی فلم نے ریلیز کے 10 دنوں میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔ اب یہ فلم 100 کروڑ کا ہندسہ چھونے کی طرف بڑھ رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ‘سیم بہادر’ یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

20 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

49 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago