سیاست

BJP MP Sunny Deol: ایم پی اور اداکار سنی دیول کے گمشدگی کے پوسٹر، ڈھونڈکر لانے والے کو ملے گا 50 ہزار کا انعام

BJP MP Sunny Deol: بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول لاپتہ ہوگئے۔ اس کی گمشدگی کے لیے پولٹر لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر میں لکھا ہوا ہے  کہ ڈھونڈکر لانے  والے کو 50 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ جس کے بعد سنی دیول کی گمشدگی کا ہر طرف چرچا ہو رہا ہے۔ یہ پوسٹر پٹھان کوٹ میں لگائے گئے ہیں۔

گمشدگی کے پوسٹر بس اسٹینڈ پر لگائے گئے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنی دیول گورداسپور-پٹھان کوٹ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ایم پی ہیں۔ لوک سبھا حلقہ میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد سے سنی دیول ایک بار بھی اس علاقے میں نظر نہیں آئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔ اس  سب چیزوں سے ناراض ہو کر لوگوں نے ان کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر لگائے ہیں۔ یہ پوسٹر پٹھان کوٹ کے سرنا بس اسٹینڈ پر لگائے گئے ہیں۔

پوسٹر پہلے بھی لگ چکے ہیں

پٹھان کوٹ ضلع کے ہسکا بھووا کے لوگوں نے سرنا بس اسٹینڈ پر سنی دیول کی گمشدگی کے پوسٹر چسپاں کر دیے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پٹھان کوٹ میں لاپتہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے پوسٹر لگائے گئے ہوں۔ اس سے قبل ہلکا، پٹھان کوٹ اور سوجن پور میں بھی ایسے پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے۔ پوسٹر چسپاں کرنے کے بعد بھی سنی دیول نے آج تک ان علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔ سنی دیول نے کبھی اپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور بس میں سفر کرنے والوں میں پوسٹر تقسیم کیے۔ تاکہ ان کی باتیں ایم پی تک پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آج (11 دسمبر کو) سنائے گی اپنا فیصلہ

ترقیاتی کام نہ کرانے کا الزام لگایا گیا

احتجاج کرنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد سنی دیول نے کبھی ان کے علاقے کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے اس علاقے میں ترقی کے نام پر ایک بھی کام نہیں کروایا۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں کوئی بھی پارٹی ایسے لیڈروں کو ٹکٹ نہ دے جو جیتنے کے بعد عوام کے درمیان نہ جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنی دیول لوگوں کو بے وقوف بنا کر جیت گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی سنی دیول کو تلاش کرے گا اسے 50 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

8 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

41 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

2 hours ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

2 hours ago