بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دشمنی بہت پرانی ہے اور حالیہ واقعات کے بعد یہ معاملہ مزید سنگین ہوتا نظر آرہا ہے۔ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بابا صدیقی بھی سلمان کے دوست تھے اور بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات سے ان کی گہری دوستی تھی۔ ادھر اب ممبئی ٹریفک پولیس کو سلمان خان کے نام دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ پیغام بھیجنے والے شخص نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا قریبی بتایا ہے۔ یہ دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر موصول ہوا ہے۔ اس میں اداکار سلمان خان سے لارنس بشنوئی کی دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ‘اسے ہلکےمیں نہ لیں، ورنہ سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔’ ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل ممبئی پولیس نے سلمان کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ بدھ کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک ملزم کو پانی پت، ہریانہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس شخص کا نام سکھا ہے۔ وہ بشنوئی گینگ کا شارپ شوٹر ہے اور اسے نوی ممبئی لایا گیا ہے۔معلومات کے مطابق لارنس بشنوئی کے اس شارپ شوٹر کو ممبئی پولس اور ہریانہ پولس کے مشترکہ آپریشن میں پانی پت سے گرفتار کیا گیا۔ سال 2022 میں لارنس اور گولڈی برار کے کہنے پر سکھا نے ممبئی میں سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کی ریکی کروائی تھی۔ ریکی کے بعد سکھا کو سلمان پر حملہ کرنا تھا لیکن اس کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ بشنوئی کے شوٹروں نے سال 2022 میں سلمان کو مارنے کے لیے کئی بار فارم ہاؤس کی ریکی کی، لیکن حملے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والوں نے فارم ہاؤس کے گارڈ سے دوستی بھی کرلی تھی۔
سلمان کے گھر والے خوفزدہ ہیں
سلمان خان سے متعلق ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ اگرچہ اداکار کی فیملی اور ان کے دوست بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن وہ اندر سے بہت پریشان اور خوفزدہ ہیں۔ وہ یہ بھی امید کر رہے ہیں کہ حکومت اور پولیس اس کیس سے متعلق اصل مجرم کو پکڑے گی۔ سلمان خان سے جڑے لوگوں کا خیال ہے کہ معاملہ درحقیقت اس سے بڑا ہو سکتا ہے جو عوام کو بتایا جا رہا ہے۔بابا صدیقی کے قتل اور سلمان خان کو ملنے والی دھمکی پر ذرائع نے کہاکہ، ‘ظاہر ہے لارنس نے اس سب کی ذمہ داری لی ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ سب ڈرامہ کسی بڑی سازش کو چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیا کسی کے لیے جیل سے یہ سب کرنا اتنا آسان ہے؟ اس کے علاوہ کئی سوال یہ بھی اٹھتے ہیں کہ سلمان کو ڈرانے کے لیے کوئی بابا صدیقی پر حملہ کیوں کرے گا؟
بھارت ایکسپریس۔
’پشپا 2: دی رول‘ کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم میتھری مووی میکرز…
آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی 24 نومبر سے ہوگی۔ اس سے پہلے بھی…
منی پور میں حالات بہتر نہیں ہو رہے ہیں۔ صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوتی…
حال ہی میں ریلیز ہوئی وکرانت میسی کی فلم ’دی سابرمتی رپورٹ‘کو کافی پذیرائی مل…
بی جے پی کے سابق ایم ایل اے انل جھا عام آدمی پارٹی میں شامل…
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، صبح 7:30 بجے دہلی کا مجموعی AQI 428…