بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اپنی دریا دلی کے لئے مشہورہیں۔ اس لئے ان کے فینس بھی انہیں ’بھائی جان‘ کہتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ایسے کئی سیلبس ہیں، جن کی مدد کرنے کے لئے اداکار ہمیشہ آگے آتے ہیں اوراپنے کئے وعدے کو پورا کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک وعدہ سلمان خان نے کچھ سال پہلے 9 سال کے بچے جگن بیرسے کیا تھا۔ جگن بیرایک ’کینسر سروائیور‘ ہے، جس نے 5 سال تک کیموتھیریپی کے 9 سیشن کے بعد کینسرپرجیت حاصل کی۔ اب ٹھیک ہونے کے بعد جگن سیدھے باندرہ پہنچا اوریہاں سلمان خان سے ملاقات کی۔
سال 2018 میں سلمان خان سے ملا جگن بیر
سلمان خان نے سال 2018 میں اپنے ننھے دوست سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت جگن بیر کی عمرمحض 4 سال تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب سلمان خان پہلی بارجگن بیرسے ملے تو وہ ممبئی کے ٹاٹا میموریل سینٹرمیں ایڈمٹ تھا، جہاں اس کے ٹیومرکے علاج ے لئے کیموتھیریپی چل رہی تھی۔ کیمو ٹریٹمنٹ کے دوران جگن بیر کی آنکھوں کی روشنی جاچکی تھی۔ جب سلمان خان ان سے ملنے پہنچے تو جگن بیرنے چہرے اور ہاتھ کے بریسلیٹ سے اداکار کو پہچانا تھا۔
ڈاکٹروں نے دیا ممبئی جانے کا مشورہ
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ماں سکبھیر کورنے انٹرویو میں بتایا کہ جگن بیرجب تین سال تھا، اسی دوران اس کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔ جانچ کے دوران اس کے دماغ میں ایک سکے کے برابر ٹیومرپایا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے جگن بیر کو علاج کے لئے ممبئی جانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد اسے ممبئی لے جایا گیا۔ اس درمیان جگن کو لگا کہ وہ سلمان خان سے ملنے جا رہا ہے۔
جگن بیر نے کینسرکو ہرا دیا
جگن بیرکی ماں نے مزید بتایا کہ ممبئی جانے کی وجہ سے وہ کافی خوش تھا۔ اس کی اسی خوشی کو دیکھتے ہوئے فیملی نے فیصلہ کیا کہ اسے سچ نہیں بتایا جائے گا۔ جب یہ خبرسلمان خان کو لگی تواداکار ممبئی کے ٹاٹا میموریل سینٹر میں جگن بیرسے ملنے پہنچے۔ جگن بیرکے والد سکبھیرکا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اب ٹھیک ہے اوراس کی 99 فیصد آنکھوں کی روشنی واپس آگئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…