انٹرٹینمنٹ

Sikandar Salman Khan: سلمان خان سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں اور وہ کام کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں؟ ‘سکندر’ نے ردعمل ظاہر کیا

سلمان خان ان دنوں فلم سکندر کو لے کر خبروں  کی سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم 30مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو ملے جلے ریوزملے ہیں۔ حال ہی میں یہ خبریں آئی تھیں کہ سلمان خان اپنے سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں اور وہ اپنے پروجیکٹس کو لے کر کم سنجیدہ ہیں۔ اب سلمان خان نے ان خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات چیت میں سلمان خان نے اپنے کام کے حوالے سے تاثر کے بارے میں بات کی۔

کیا سلمان خان کام کو لے کر سنجیدہ نہیں؟

سلمان خان نے کہا، ‘میرے سیٹ پر دیر سےأنے اور میرے کام کو سنجیدگی سے نہ لینے کے بارے میں کئی کہانیاں گردش کر رہی ہیں۔ میں نے 100 سے زیادہ فلمیں کیں، اپنے سینئر اداکاروں کے علاوہ کسی اور سے زیادہ۔ کیا یہ سب کچھ حاصل کرنا ممکن تھا اگر میں مسلسل دیر سے آتا اور جلدی چلا جاتا؟ 100 فیصد نظم و ضبط ہے۔ لیکن میرے وقت الگ ہے۔ کچھ لوگ 6 بجے کام شروع کرتے ہیں اور میں 11.30-12 بجے شروع کرتا ہوں۔ کیونکہ میرے پاس اور بھی کام ہیں، جیسے کاغذات پر دستخط کرنا، کال کرنا اور ورک آوٹ کرنا۔ اس لیے مجھے واپس آکر آرام کرنا ہوتاہے۔ مجھے اپنی کافی پینا  ہوتی ہے اور منظر یعنی سین کو سمجھنا  پڑتاہے۔ رشمیکا مندنا جانتی ہیں کہ ایک بار جب میں سیٹ پر پہنچ جاتا ہوں تو میں اپنی وین میں واپس نہیں جاتا۔ جہاں ضرورت پڑتی ہے ہم خیمہ  (ٹینٹ)لگادیتے ہیں اور میں وہیں رہتے ہیں۔

سلمان خان نے مزید کہا

سلمان خان نے مزید کہا، ‘میرے کچھ دوست ہیں، جو اپنے وقت کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کے لیے،یہ ایک تعریف ہے، لیکن یہ لوگوں کو میرے ساتھ کام کرنے سے ڈراتا ہے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ میں کام میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ وہ سوچتے ہیں کہ ‘وہ صرف کھڑارہتا ہے، جاتا ہے اور اپنا کام کرتا ہے۔’ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ محنت ہے جو نظر نہیں آتی۔ میں اسے دکھانے کی کوشش نہیں کرتا۔ ذہنی طور پر، میرا دماغ میرے مناظر اور جذبات پر مسلسل کام کرتا ہے۔ میں ایک ادیب کا بیٹا ہوں، اس لیے سوچنا اور تجزیہ کرنا میرے لیے فطری عمل  ہے۔

بھارت  ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago