بین الاقوامی

Balochistan Crisis: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حکومت مخالف احتجاج کے درمیان بلوچستان میں بچوں کے اغوا اور تشدد کی خبر دی، عالمی برادری سے کی آواز اٹھانے کی درخواست

بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) نے بلوچستان کے کوہلو میں پاکستانی حکومت کی خطرناک کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بچوں کے غیرقانونی اغوا، حراست اور ان پر تشدد میں ملوث ہیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ زیادتیاں کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر تشدد کے خلاف احتجاج کے بعد ہورہی ہیں۔ وہ احتجاج ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے دیگر اراکین کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ’’احتجاج کے بعد لیویز فورس نے ایک نوجوان عبداللہ بلوچ کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ موت سے قبل جب اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تب عبداللہ نے مجرموں کا نام لیا- لیویز سپاہیوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے براہ راست حکم لیا، اس کے بعد اہل خانہ نے عبداللہ کی لاش اٹھا کر ایف آئی آر کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ تاہم انتظامیہ نے ان کی درخواست کو نظر انداز کر دیا اور مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔‘‘

بیس سے زیادہ نابالغ بچوں کو اغوا کیا گیا

بی وائی سی نے مزید کہا کہ اگلے دن علاقے کے بچے یکجہتی کے طور پر سڑکوں پر نکل آئے اور ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کے دوران بچوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کیمپ کے سامنے ایک فوجی مجسمے کی بے حرمتی کی۔ اس کے بعد ایف سی نے پورے علاقے میں چھاپے مارے اور 20 سے زیادہ نابالغوں کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں سے کچھ کی عمریں 10 سے 12 سال تک تھیں۔ بچوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا لیکن ساتھ ہی انھیں خاموش رہنے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں وحشیانہ سلوک کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں، کارکنوں اور صحافیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں فوری ایکشن لیں ۔بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت، بچوں، خواتین، بوڑھوں اور معذور افراد کو غیر جنگجو تصور کیا جاتا ہے اور جنگ کے دوران بھی انھیں نشانہ بنانا ممنوع ہے۔ حکومت کے جبر کے باوجود بلوچستان میں بچے بھی انصاف اور آزادی کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago