بھارت ایکسپریس۔
14 اپریل کو سلمان خان کے گھرگلیکسی اپارٹمنٹ پرفائرنگ ہوئی تھی۔ اس حادثہ کے بعد سے پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوئی ہے۔ پہلے گولی چلانے والے دونوں شوٹرس کو گرفتارکیا گیا۔ اس کے بعد بندوق سپلائی کرنے والے دو لوگوں کی بھی گرفتاری ہوئی۔ فائرنگ معاملے کے بعد سے یہ سوال چل رہا تھا کہ کیا اس حادثہ کے بعد سلمان خان گلیکسی اپارٹمنٹ سے کہیں اور شفٹ ہوجائیں گے۔ اب اس سوال کا جواب خود سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے دیا ہے۔
زوم کے ساتھ ایک انٹرویو میں ارباز خان سے پوچھا گیا کہ کیا فائرنگ والے معاملے کے بعد سلمان خان اور ان کی فیملی گلیکسی اپارٹمنٹ سے کہیں اور شفٹ ہونے کی پلاننگ کررہا ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جگہ بدلنا پریشانی یا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اگرایسا ہوتا تو وہ لوگ پہلے ہی ایسا کرچکے ہوتے۔ ارباز خان نے یہ بھی کہا کہ میرے والد وہاں سالوں سے رہ رہے ہیں۔ سلمان خان بھی وہاں سالوں سے رہ رہے ہیں۔ وہ ان کا گھرہے۔
ارباز خان نے یہ باتیں بھی کہیں
ارباز خان نے یہ بھی کہا، ”ایسے میں صرف ایک چیز ہوسکتی ہے اوروہ ہے احتیاط برتنا۔ جو آپ پرسنلی لے سکتے ہیں اور جو حکومت آپ کو دستیاب کراسکتی ہے، جتنا ہوسکے نارمل رہنے کی کوشش کریں۔ اس سے میرا مطلب ہے کہ مسلسل خطرے اور خوف میں رہنے سے کیا ہوگا؟ گھرسے باہرنہیں نکل پائیں گے۔“ بہرحال سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو گزشتہ بار وہ سال 2023 کی آخر میں ریلیز ہوئی فلم ’ٹائیگر-3‘ میں نظرآئے تھے۔ ان کی اگلی فلم ’سکندر‘ ہے، جو سال 2025 میں عید پرریلیز ہوگی۔ اس فلم کو ساجد ناڈیا والا پروڈیوس کررہے ہیں اور اے آرمرگداس اس کے ڈائریکٹرہیں۔ یہ ایک ایکشن تھریلرفلم ہونے والی ہے۔ مئی میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…