انوپما کے نام سے مشہور روپالی گنگولی اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ اپنے ارد گرد ہورہے ڈرامے کے باوجود، مقبول ٹی وی اسٹار الزامات سے بےپرواہ ہیں۔ بدھ کے روز روپالی کو اپنے ہٹ شو انوپما کے لیے پردے کے پیچھے ایک تفریحی سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شوٹ کی ویڈیوز، جس میں وہ سیٹ پر مزے کرتے ہوئے نظر آئیں، تیزی سے وائرل ہو ئی، جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ وہ تنازعات کے باوجود اپنا حوصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انوپما کے سیٹ پر روپالی کی مستی
روپالی نے دراصل انوپما کے سیٹ سے اپنی ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہیں، جس میں وہ ڈانس کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ اوربا کا کردار ادا رکرہی الپنا بچ گربا کر رہی ہیں ، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے روپالی نے لکھا، محبت، لاپھٹر اور مثبت ہمیشہ۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی اور اسے شیئر کرتے ہوئے روپالی نے لکھا کہ میں پیار اور مسکراہٹ اچھا محسوس کررہی ہوں۔
روپالی پر سنگین الزامات
آپ کو بتاتے چلیں کہ روپالی کی سوتیلی بیٹی ایشا نے اداکارہ پر ان کی والدہ کو ذہنی ، فیزیکلی ، زبانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپالی اس وقت ان کے والد اشون کے ساتھ ریلیشن شپ میں آئی جب وہ شادی شدہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:’’غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ چھوڑنا ہوگا…لیکن…‘‘، صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان
روپالی کے بیٹے کو بتایا ناجائز
حال ہی میں ایشا نے ایک نیا چونکا دینے والا بیان دیا ہے کہ روپالی کا بیٹا ناجائز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روپالی شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی تھی۔ یہی نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔
اشون نے پہلے ایشا کے دعووں کو غلط قرار دیا ہے۔ وہیں روپالی نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اب ان کے مداح صرف ان کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…