انٹرٹینمنٹ

Actor Rituraj Singh Death: ‘انوپما’ سیریل کے اداکار ریتو راج سنگھ نے 59 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع، شاہ رخ خان کی فلم سے کیا تھا کیریئر کا آغاز

Anupama Fame Actor Rituraj Singh Death: ٹی وی انڈسٹری کا بڑا چہرہ رہے اورکئی بالی ووڈ فلموں میں نظرآئے اداکار ریتو راج سنگھ کی موت ہوگئی ہے۔ اچانک ان کی موت نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی موت پیرکی رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ ان کی موت کی جانکاری ان کے خاص دوست امت بہل نے شیئرکی۔ وہ گزشتہ تین دہائی سے اداکاری کی دنیا میں سرگرم تھے اوران کی اچھی خاصی فین فالوئنگ تھی۔

رپورٹس کے مطابق، وہ پین کریئیٹک ڈیسیز کی چپیٹ میں تھے اورگزشتہ کچھ وقت سے ان کا علاج بھی چل رہا تھا۔ ان کے دوست امت بہل نے اس مایوس کن خبرپرردعمل ظاہرکیا اورکہاں- ہاں، دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ پین کریاز کے ٹریٹمنٹ کے لئے کچھ وقت پہلے ہی وہ اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی تھی اوروہ گھر واپس بھی آگئے تھے، لیکن دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔

شاہ رخ خان کی فلم سے شروع کیا کیریئر

اداکارریتو راج سنگھ نے اپنے کیریئرکی شروعات فلموں سے کی تھی، لیکن انہیں فلموں سے زیادہ مقبولیت ٹی وی کی دنیا سے ملی۔ اداکار نے آج سے 35 سال پہلے فلم ان وہچ اینی گبس اٹ دوز ونس فلم سے اپنے کیریئرکی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد وہ بدری ناتھ کی دلہنیا، ستیہ میو جیتے 2 اور یاریاں 2 جیسی فلموں کا حصہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرمنل جسٹس، بندش بینڈت، ابھے اورہے پربھو جیسی ویب سیریز میں بھی کام کیا۔

ٹی وی سیریلس سے ملی پہچان

اپنے تین دہائی سے زیادہ لمبے کیریئرمیں انہوں نے کئی سارے مقبول ٹی وی سیریلس میں کام کیا۔ اس میں بنے گی اپنی بات، تحقیقات، کہانی گھر-گھر کی، دیا اورباتی ہم، ہٹلردیدی، بے انتہا، سترنگی سسرال اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے جیسے بڑے سیریلس شامل ہیں۔ وہ کچھ وقت پہلے ہی روپالی گانگولی کے مقبول سیریل انوپما سے بھی جڑے تھے۔ اس سیریل میں وہ اہم رول میں نظرآئے تھے۔ یہی ان کا آخری سیریلس بھی ثابت ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

19 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

56 minutes ago