انٹرٹینمنٹ

Rashmika Mandanna Deepfake Video: انتہائی خطرناک ہوتا چلاجارہا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس،اصلی اورفرضی کا فرق ہورہا ہے ختم،اداکارہ کی شکایت کے بعد حکومت سخت

مشہور اداکارہ رشمیکا مندنا کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، مرکزی حکومت نے پیر (6 نومبر) کو کہا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ اس دوران حکومت نے بتایا کہ اس کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے۔مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے سوشل میڈیا پر لکھا: “وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تمام ڈیجیٹل شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔” انہوں نے بتایا کہ ڈیپ فیک ویڈیو زیادہ خطرناک ہے۔ آئی ٹی قوانین کے تحت پلیٹ فارم کو اس کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی صارف غلط معلومات پوسٹ نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جب صارف یا حکومت اطلاع دیں تو 36 گھنٹے کے اندر غلط معلومات کو ہٹا دیا جائے۔ اگر پلیٹ فارم اس پر عمل نہیں کرتے ہیں تو پھر ضابطہ 7 اور آئی پی سی کے دفعات کے تحت متاثرہ شخص پلیٹ فارم کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔چندر شیکھر نے کہا کہ ڈیپ فیک غلط معلومات کی ایک نئی اور زیادہ خطرناک و نقصان دہ شکل ہے۔ ایسی صورتحال میں پلیٹ فارم کو اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

رشمیکا مندنا نے کیا کہا؟

رشمیکا منڈنا نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ مجھے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو آن لائن پھیلانے کے بارے میں بات کرنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ایسا کچھ نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے بہت خوفناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔مندانا نے کہا کہ ایک خاتون اور ایک اداکار ہونے کے ناطے میں اپنے خاندان، دوستوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میرا سپورٹ  کررہے ہیں، لیکن اگر اسکول یا کالج میں پڑھتے ہوئے میرے ساتھ ایسا ہوا ہوتا تو میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرے ساتھ کیسا سلوک ہوتا۔

ڈیپ فیک ویڈیو کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے شخص کی ویڈیو یا تصویر میں ترمیم کی جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ وہ رشمیکا مندنا کی ہے، لیکن وہ زارا پٹیل کی ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مندانا کا چہرہ استعمال کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

1 hour ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

2 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

3 hours ago