انٹرٹینمنٹ

Ram Charan Wife Upasana Konidela On Second Pregnancy: ’میں پھر ماں بننا چاہتی ہوں‘، RRR اداکارکی اہلیہ کی خواہش، 11 سال بعد ہوا تھا بچہ

Ram Charan Wife Upasana Konidela on Second Pregnancy: ساؤتھ فلموں کے سپراسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونیڈیلا نے گزشتہ سال جون، 2023 میں اپنے پہلے بلے باز کا استقبال کیا تھا۔ دونوں کے گھر ننہی پری نے جنم لیا تھا، جس کا نام جوڑے نے کلین کارا کونیڈیلا رکھا۔ اب رام چرن کی بیوی اپاسنا نے ایک بار پھر سے فینس کو خوشخبری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ جوڑا شادی کے 11 سال بعد گزشتہ سال ایک بیٹی کے والدین بنے تھے۔

خواتین کی ہیلتھ پر کی بات

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد میں ہوئے ایک پروگرام کے دوران آئی ڈریم میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپاسنا کونیڈیلا نے بتایا کہ آج کی دنیا میں خواتین کی صحت کتنی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری صحت اہمیت کی حامل ہے اور اس کا خیال ہمیں خود ہی رکھنا ہوگا کیونکہ اگر ہم اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو کوئی اور نہیں رکھے گا۔ اپاسنا نے مزید کہا کہ مجھے یقیناً لگتا ہے کہ خواتین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے کیونکہ پریشانی کا حل یہاں ہے۔ خواتین کے پاس چوائس ہوتی ہے یہ طے کرنے کی کہ ان کی زندگی میں کیا ہے۔

تاخیر سے ماں بننے پر کہی یہ بات

واضح رہے کہ اپاسنا کونیڈیلا 34 سال کی عمرمیں ماں بنی تھیں۔ ایک انٹرویو میں رام چرن نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے شادی کے کچھ ماہ بعد ہی اپنے ایگس کو فریج کرایا تھا۔ تاخیر سے ماں بننے پر بات کرتے ہوئے اپاسنا نے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل افسوس نہیں ہے کہ میں نے تاخیر سے بچہ پیدا کیا۔ ایسا کرنا میری پسند تھی۔ میں دوسرے بچے کے لئے بھی تیار ہوں۔ یہ میری صحت ہے اور میرا فیصلہ ہے۔

دوسری بار بیبی پلاننگ کر رہا ہے جوڑا

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کونیڈیلا کا یہ بیان آنے کے بعد سے گاپس گلیاروں میں بحث ہونے لگی ہے کہ کیا جوڑا دوسری بار والدین بننے کی پلاننگ کر رہے ہیں؟ وہیں ان کے فینس خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ رام چرن اور اپاسنا کونیڈیلا شادی کے 11 سال بعد ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں ہی اپنے کیریئر پرتوجہ مرکوز کر رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

30 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago