انٹرٹینمنٹ

Happy Birthday Anju Mahendru : راجیش کھنہ اور اداکارہ انجو مہندرُو کی فلمی تھی محبت کی کہانی، رہ گیا انجام ادھورا، جانئے کون ہیں انجو مہندرُو؟

بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی دیوانگی کا عالم ایسا تھا کہ ان کے مداح انہیں ایک اداکار نہیں بلکہ ایک عقیدت کی علامت سمجھتے تھے۔ ان کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی تک کو لوگ خوش نصیبی سے جوڑ کر دیکھتے تھے۔ شہرت، کامیابی اور بے مثال اسٹارڈم کے اسی دور میں راجیش کھنہ کی زندگی میں ایک ایسا نام شامل ہوا جو برسوں تک ان کے ساتھ جوڑا جاتا رہا—اداکارہ انجو مہندرُو۔راجیش کھنہ اور انجو مہندرُو کی قربتیں کسی سے پوشیدہ نہیں تھیں۔ دونوں کا رشتہ فلم انڈسٹری میں موضوعِ بحث رہا، مگر وقت کے ساتھ حالات بدلے اور یہ محبت انجام تک نہ پہنچ سکی۔ آج انجو مہندرُو کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اور راجیش کھنہ کی ادھوری محبت کی کہانی ایک بار پھر یادوں میں تازہ ہو گئی ہے۔

کون ہیں انجو مہندرُو؟

انجو مہندرُو نے کم عمری میں ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے محض 13 برس کی عمر میں اداکاری شروع کر دی تھی۔ وہ ایک ماڈل بھی رہیں اور فلموں میں ہیروئن بننے کا خواب دیکھتی تھیں۔ اگرچہ انہیں مرکزی کردار کم ملے، لیکن انہوں نے کئی فلموں میں معاون کردار اور بعد میں ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کیا۔

لو ان   ریلیشن شپ میں رہے دونوں

1960 کی دہائی میں جب راجیش کھنہ بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، اسی دوران انجو مہندرُو بھی ایک اسٹرگلنگ اداکارہ تھیں۔ دونوں کی ملاقات ہوئی اور یہ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ اس زمانے میں دونوں نے لو ان  ریلیشن شپ میں رہنے کا فیصلہ کیا، جو اس دور میں ایک جرات مندانہ قدم سمجھا جاتا تھا۔پھر وہ دن آیا ،جب فلم آرادھنانے راجیش کھنہ کو راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ وہ نوجوان دلوں کی دھڑکن بن گئے اور فلم سازوں کی پہلی پسند۔

رشتے میں دراڑ کیسے پڑی؟

کہا جاتا ہے کہ راجیش کھنہ چاہتے تھے کہ انجو ہر وقت ان کے ساتھ رہیں، حتیٰ کہ شوٹنگ کے دوران بھی۔ اگر انجو ساتھ نہ ہوتیں تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو جاتی۔ انجو خود کو ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی تھیں، جب کہ راجیش ان کے کیریئر کو لے کر مختلف سوچ رکھتے تھے۔اسی دوران راجیش کھنہ کی کچھ فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوئیں، جس کا اثر ان کے مزاج پر بھی پڑا۔ ان کے غصے اور بدلتے رویے نے انجو کے لیے اس رشتے کو نبھانا مشکل بنا دیا اوربالآخر یہ تعلق ٹوٹ گیا۔

چند دنوں میں ڈمپل کپاڑیا سے شادی

انجو سے علیحدگی کے بعد راجیش کھنہ کی زندگی میں ڈمپل کپاڑیا آئیں۔ اس وقت راجیش کھنہ سپر اسٹار تھے اور ڈمپل نے بھی فلمی دنیا میں شاندار انٹری کی تھی۔ پہلی ہی ملاقات میں راجیش کھنہ ان کی طرف مائل ہو گئے۔ میڈیا میں دونوں کی قربتوں کے چرچے ہونے لگے اور کچھ ہی دنوں میں راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڑیا سے شادی کر لی، حالانکہ دونوں کے درمیان عمر کا فرق تقریباً 15 برس تھا۔

انجو کے گھر کے نیچے سے گزری بارات

کہا جاتا ہے کہ راجیش کھنہ انجو کو مکمل طور پر بھلا نہیں پائے تھے، مگر شادی کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ انہوں نے انجو کو اپنی شادی کا دعوت نامہ نہیں بھیجا، مگر اتفاق یا شاید قسمت کا کھیل یہ تھا کہ راجیش کھنہ کی بارات اسی راستے سے گزری، جہاں انجو مہندرُو کا گھر تھا۔ اسی گھر کے نیچے سے سپر اسٹار کی بارات نکلی، جہاں کبھی دونوں نے ایک ساتھ خواب دیکھے تھے—ایک فلمی محبت، جو یادوں میں ہمیشہ کے لیے قید ہو گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

3 hours ago