انٹرٹینمنٹ

Radhika Apte Pics With Daughter: رادھیکا آپٹے شادی کے 12 سال بعد بنیں ماں، ایک ہفتے بعد دکھائی  بیٹی کی جھلک ، دیکھیں خوبصورت تصاویر

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے نومولود بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ رادھیکا آپٹےنے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ لائم لائٹ سے دور رکھا، یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے کی پیدائش کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہوا اور اداکارہ ادھیکا آپٹے نے خود اس کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ ادھیکا آپٹے نے اپنی ننھی شہزادی کا اپنے شوہر بینیڈکٹ ٹیلر کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رادھیکا آپٹے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش کے صرف ایک ہفتے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

ایک ہفتے بعد پیدا ہونے والے بچے کی جھلک

رادھیکا آپٹے نے پیدائش کے ایک ہفتے بعد  نیو بورن(نو مولود) بچے کی جھلک دکھائی ہے۔ انہوں نے اکتوبر میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا اور گزشتہ ہفتے رادھیکا آپٹے اور بینیڈکٹ نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا اور اب ایک ہفتے بعد اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مشہور شخصیات اور مداحوں نے مبارکباد دی

شیئر کی گئی تصویر میں رادھیکا آپٹے اپنے بچے کو گود میں لئے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور ان کی گود میں ایک لیپ ٹاپ  بھی ہے ،جس پر وہ  اپنا کام کر رہی ہیں اور ساتھ ہی بچے کی دیکھ بھال بھی کر رہی ہے۔ رادھیکا آپٹے کی اپنے بچے کے ساتھ یہ تصویر  بہت ہی پیاری اور خوبصورت لگ رہی ہے، جس پر مشہور شخصیات اور مداح تبصرے کر رہے ہیں ۔ دیویندو، زویا اختر، ستیہ دیپ مشرا، شویتا ترپاٹھی، ہومی اداجانیہ، گلشن دیویا سمیت کئی مشہور شخصیات نے تبصرہ سیکشن میں ادھیکا آپٹے کو مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی مداح انہیں پیار بھری نیک تمنائیں بھی بھیج رہے ہیں۔

رادھیکا آپٹے اور بینیڈکٹ نے 2012 میں شادی کی۔ ان کی پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی۔ شادی سے پہلے وہ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Deepika Padukone: بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے گھر ایک بار پھر ننھی پری کی آمد، دیپیکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی خوشخبری

دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔…

31 minutes ago

Gold-Silver Price: فیڈرل ریزرو کے شرح سود بڑھانے کے بعد سونے میں تیزی، جانیے تازہ قیمتیں

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے…

32 minutes ago

Iran Executes Spying Person: اسرائیل کو خفیہ معلومات بھیجنے والا جاسوس گرفتار، ایران نے دی پھانسی

ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پدران نے اصفہان میں فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق…

1 hour ago

Lalan Singh JDU Prabodhan Programme: جنتا دل یونائیٹڈ کے پروگرام میں غیر حاضری پر لالن سنگھ کی وضاحت، کہا ’میں گجرات میں تھا‘

مرکزی وزیر نے کہا، پروگرام کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، پارٹی میں کسی طرح کا…

2 hours ago