انٹرٹینمنٹ

Pratyusha Banerjee Death Anniversary: ایک سیریل نے بنا دیا تھا سپر اسٹار، محبت میں رہیں ناکام ‘آنندی’ 24 سال کی عمر دنیا کو کہا الوداع

بالیکا ودھو فیم اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی برسی یکم اپریل کو ہے۔ ان کا موت یکم اپریل 2016 کو ہوائی تھی۔ اداکارہ کی اچانک موت کی خبر نے سب کو چونکا دیاتھا۔ 24 سالہ کی پرتیوشا کی لاش ان کے فلیٹ میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔

پرتیوشا بنرجی کی موت کے معاملے میں ان کے بوائے فرینڈ راہول پر کئی طرح کے الزامات لگائے گئے تھے۔ راہول پر پرتیوشا کو ہراساں کرنے اور خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام تھا۔ جب کہ پرتیوشا بنرجی کے والدین کا کہنا ہے کہ پرتیوشا  بنرجی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ جب کہ راہول نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ انہیں الزامات سے بری کیا جائے۔ لیکن 2023 میں عدالت نے ان کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ راہل ہی نے پرتیوشا  بنرجی کو خودکشی کے لیے اکسایا تھا۔

پرتیوشا بنرجی  مکرند کے ساتھ ریلیشن شپ  میں تھیں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرتیوشا بنرجی اپنی محبت کی زندگی میں ناکام  رہی ہیں۔ راہول سے پہلے پرتیوشا مکرند ملہوترا کے ساتھ تھیں۔ دونوں 2009 میں رشتے میں آئے اور 2013 میں الگ ہو گئے۔ پرتیوشا نے مکرند پر بدتمیزی کا الزام لگایا تھا۔ وکاس گپتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پرتیوشا  بنرجی کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  راہل نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرتیوشا  بنرجی نے کبھی وکاس کو ڈیٹ نہیں کیا تو ان کے بریک اپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پرتیوشا کے کیریئر کا سفر کچھ یوں تھا

اداکارہ  پرتیوشا بنرجی کے کیریئر کے سفر کے بارے میں بات کریں تو، انہوں نے شو رکت سمبندھ سے آغاز کیاتھا۔ اس کے بعد وہ مقبول شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں بھی نظر آئیں۔ 2010 میں  وہ بالیکا ودھو میں نظر آئیں۔ وہ اس شو میں آنندی کے کردار میں نظر آئیں تھیں۔ پرتیوشا  بنرجی  اس شو  سے راتوں رات مشہور ہوگئیں۔ اس کے بعد وہ جھلک دکھلا جا 5، بگ باس 7 میں بھی نظر آئیں۔

انہوں نے پیارتو نے کیا کیا میں ایک ایپیسوڈیک  کردار ادا کیا اور ساودھان انڈیا کی میزبانی کی۔ وہ 2015 میں شو ہم ہیں نا میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ وہ کامیڈی کلاسز، آہٹ، پاور کپل، ادھوری کہانی ہماری جیسے شوز میں نظر آئیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

7 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

8 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

8 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

8 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

8 hours ago