آزاد ادھیکار سینا کے قومی صدر امیتابھ ٹھاکر نے کہا، ’’موجودہ یوپی حکومت میں ذاتی رنجش کی بنیاد پر ایسی کارروائی کی جا رہی ہے کہ جیل کے ایک ملازم کو مختار انصاری کو گرم پانی دینے پر بھی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا، “باندہ جیل میں ڈی ایم اور ایس پی باندہ کی طرف سے کئے گئے مشترکہ معائنہ کی بنیاد پر، 22 ستمبر 2022 کو ہیڈ وارڈر مہندر سنگھ کو جو چارج شیٹ دی گئی تھی، اس میں دیگر ملزمان کے علاوہ مختار انصاری کو گرم پانی دینے کا بھی الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں کسی قیدی کو گرم پانی دینے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اس کے بعد بھی مہندر سنگھ کو اس انسانیت نواز کام کی سزا دی گئی جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ مختار انصاری کے جسد خاکی کو ہفتہ کے روز غازی پور ضلع کے محمد آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مختارانصاری کے آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کے بھائی افضال انصاری کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں وہ جذباتی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ افضال انصاری نے کہا کہ جس انداز سے مختار انصاری کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔ وقت آنے پر ٹھوس شواہد پیش کریں گے کہ انہیں زہر دے کر مارا گیا۔
افضل انصاری نے کہا کہ پوری حکومت اور اس کی مشینری نے گھناؤنے مجرم کو بچانے کی بہت بڑی سازش رچی ہے، انہیں شرم نہیں آتی۔ 26 مارچ کو مختار انصاری کو باندہ جیل سے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ انہیں ڈاکٹروں کے مشورے کے سبب بھیجا گیا، صبح 3 بجے ہمیں پیغام ملا کہ مختار انصاری کی حالت تشویشناک ہے۔ جب ہم ہسپتال پہنچے تو بڑی مشکل سے ہمیں صرف 5 منٹ کے لیے ملنے دیا گیا۔ 5 منٹ کی ملاقات کے دوران مختار انصاری نے کہا کہ انہیں زہر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ درد مبتلا میں تھے، انہوں نے کہا کہ وہ بے ہوش ہو گئے اور اسی حالت میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…