انٹرٹینمنٹ

Adipurush Controversy: فلم آدی پُرش کی پوری ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، پولیس میں درج کرائی گئی ایف آئی آر، پابندی لگانے کا مطالبہ

Adipurush Controversy: پربھاس اور کیرتی سینن اسٹارر آدی پُرش ریلیز سے پہلے اور سنیما گھروں میں آنے کے بعد بھی تنازعہ میں ہے۔ فلم سے متعلق اب پورے ملک کے ہندو مذہب کے لوگ اسے بنانے والوں کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں۔ اب یہ فلم قانونی تنازعہ کا بھی سامنا کررہی ہے، لیکن اسے بنانے والے اپنے باکس آفس کلیکشن سے خود کی تعریف کر رہے ہیں۔ جبکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ فلم کے ٹکٹ ہنومان جی کی سیٹ اور رامائن کے نام پر خریدے گئے تھے، لیکن اسٹوری لائن ایک کارٹون کی طرح ہے۔ خود رامانند ساگر کی رامائن میں شری رام کا رول نبھانے والے ارون گوول بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ فلم ہالی ووڈ کی ایک کارٹون ہے نہ کہ رامائن سے متاثر ہے۔ حال ہی میں فلم کے خلاف لکھنؤ میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

آدی پُرش کی ٹیم کے خلاف معاملہ درج

اسپاٹ بوائے کے مطابق، اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے قومی ترجمان ششر چترویدی نے فلم ’آدی پُرش‘ کے میکرس اور اسٹار کاسٹ کے خلاف حضرت گنج پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اپنی شکایت میں ششر چترویدی نے کہا کہ فلم میں ہندو دیوتاؤں کی تصویروں کو قابل اعتراض مکالموں، ملبوسات کے ساتھ مسخ کرکے سناتن مذاہب کے جذبات کو مجروح کرنے کی جان بوجھ کرکوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فلم سازوں میں ہمت نہیں ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے متعلق فلمیں بنائیں۔

واضح رہے کہ ’آدی پُرش‘ اورسیتا کی جائے پیدائش پرتنازعہ کے درمیان کاٹھمنڈونے ہندوستانی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔ میئربالین شاہ کے سکریٹریٹ نے بتایا کہ تمام 17 فلم ہال کو ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ نہیں کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ارون گوول، جنہوں نے رامانند ساگر کی رامائن کے کلاسک ٹیلی ویژن پروگرام میں بھگوان رام کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے بھی  فلم کی تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   Adipurush Box Office Collection: آدی پُرش نے 2 دن میں 200 کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے کے بعد تیسرے دن کی اتنی کمائی

قابل ذکر ہے کہ آدی پُرش میں لکشمن کے طور پر سنی سنگھ، اندرجیت کے طور پر وتسل شیٹھ اور ہنومان کے کردار میں دیو دت ناگے نظرآئے۔ حالانکہ اس میں سے لکشمن کو چھوڑ کر کسی کے بھی کردار کو لوگوں نے پسند نہیں کیا۔ سیف علی خان راون کے رول میں بالکل بھی پسند نہیں کئے گئے اور فلم میں سونے کی لنکا کو لوہا جیسا دکھایا گیا۔ ہنومان جی اس میں داڑھی تو رکھتے ہیں، لیکن مسلمانوں کی طرح ان کی مونچھیں نہیں ہوتی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago