انٹرٹینمنٹ

Kundara Johny: ملیالم کے مشہور اداکار کندرا جانی کی موت، 71 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

Kundara Johny: ملیالم فلموں میں منفی کرداروں کے لیے مشہور اداکار کندرا جانی کی منگل کو کیرلہ کے کولم کے ایک نجی اسپتال میں موت ہو گئی۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ 1991 کی فلم گاڈ فادر میں کام کرنے والے اداکار کی آخری رسومات کے بارے میں مزید معلومات ابھی آنا باقی ہیں۔

فیفکا ڈائریکٹرز یونین نے کندرا جانی کی موت پر کیا  دکھ کا اظہار

FEFKA ڈائریکٹرز یونین نے ایک فیس بک پوسٹ میں کندرا جانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کندرا جانی کو منگل کی شام دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق، اداکار کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، کیرلہ کے وزیر خزانہ کے این بالاگوپال نے کہا کہ جانی نے اپنے چار دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران 500 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ یہاں، اداکار کی موت کی خبر سے ملیالم فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اداکار کی موت پر کئی مشہور شخصیات اور مداح غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

کندرا جانی نے منفی کردار ادا کر کے حاصل کی تھی شہرت

1979 میں نتھیا وسنتھم کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے کندرا جانی نے ملیالم فلموں میں منفی کردار ادا کرکے اپنی پہچان بنائی۔ خاص طور پر بلاک بسٹرز ‘کریدم’ اور ‘چینکول’ میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا۔ انہوں نے ‘وازاکئی چکرم’ اور ‘ندیگن’ جیسی تمل فلمیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں- Bigg Boss 17: سلمان خان کے شو کا حصہ بنی کرمنل لائر ثنارئیس خان، آریا ن خان ڈرگس کیس سے ان کا کنیکشن

موہن لال کی اداکاری والی فلم ‘کریدم’ میں کندرا جانی کے کردار پرمیشورن نے کافی تعریف حاصل کی۔ ان کی چند دیگر شاندار فلموں میں ’15 اگست’، ‘ہیلو’، ‘اون چنڈیوڈے ماکن’، ‘بھارگوچریتم منم کھنڈم’، ‘بلرام بنام تھراداس’، ‘بھارت چندرن آئی پی ایس’، ‘دادا صاحب’، ‘کرائم فائل’، ‘تھچیلیداتھ چندن’، ‘سامنتھرم’، ‘ورناپکٹ’، ‘ساگرم ساکشی’ اور ‘اناول موتیرام’ شامل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

1 hour ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

12 hours ago