-بھارت ایکسپریس
Parineeti Chopra On Marriage With Raghav Chadha: بالی ووڈ اور سیاست کا رشتہ کوئی نیا نہیں ہے۔ کئی شخصیات نے فلمی ستاروں کو چھوڑ کر سیاسی لیڈران سے شادی کی۔ سورا بھاسکر کے بعد پرنیتی چوپڑا بھی گھربسانے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، وہ جلد ہی عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ یوں تو شادی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔ وہیں اب شادی کی خبروں پر پرنیتی چوپڑا نے خاموشی توڑی ہے۔
راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی خبر پر پرنیتی چوپڑا کا ردعمل
گزشتہ رات یعنی 28 مارچ 2023 کو پرنیتی چوپڑا کو شادی کی خبروں کے درمیان ایئرپورٹ پر اسپاٹ کیا گیا۔ اس دوران ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔ اداکارہ نے راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی شادی پر کچھ بیان تو نہیں دیا، لیکن شرماتے ہوئے انہوں نے بہت کچھ کہہ دیا۔ شادی کا سوال سن کر پرنیتی چوپڑا شرم سے لال ہو رہی تھیں۔ ان کی آنکھوں میں بھی چمک دیکھی جاسکتی ہے۔ ایئرپورٹ پر اداکارہ سفید ہائی نیک کے ساتھ بلیک کوٹ پینٹ میں گارجیس لگ رہی تھیں۔
پرنیتی چوپڑا-راگھو چڈھا کی منگنی
خبرآرہی ہے کہ پرنیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا سے منگنی بھی کرلی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجیواروڑہ نے تو رومرڈ جوڑے کو مبارکباد تک دے دی۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعہ سنجیو نے لکھا تھا، ”میں پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ دونوں پیار، خوشی اور محبت کے ساتبھ زندگی گزاریں۔ میری نیک خواہشات۔“ سنجیو کے اس ٹوئٹ کے بعد کنفرم مانا جا رہا تھا کہ دونوں واقعی ایک دوسرے کے ساتھ پوری زندگی ساتھ گزارنے والے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…