اسپورٹس

South Africa vs West Indies 3rd T20: ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز کا تاج اپنے نام کرلیا

South Africa vs West Indies 3rd T20: جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے سیریز  2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کو ‘پلیئر آف دی میچ’ کا خطاب دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ ویسٹ  انڈیز نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے افریقی گیند بازوں کی دھجیاں بکھیر دیں۔ برینڈن کنگ نے 25 گیندوں پر 36 رنز، نکولس پورن نے 19 گیندوں پر 41 رنز اور رومریا شیفرڈ نے 22 گیندوں پر 44 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 221 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 213 رنز ہی بنا سکی۔ ریزا ہینڈرکس نے 44 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیل کر کیریبیئن کھلاڑیوں کو پریشان کردیا، لگا کہ اب جنوبی افریقہ یہ جیت لے گی، مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ ریلی روسو نے بھی 21 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرم نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ مارکرم آخری اوور میں کریز پر تھے۔ اپنی پوری کوشش کی لیکن 7 رنز سے آخر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں
کے نقصان پر 213 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ میں مسلسل دوسری ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  قبل 2015 میں ٹیم نے ایس اے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔ اس ٹیم میں سے صرف شیلڈن کوٹریل اور جیسن ہولڈر ہیں جو موجودہ اسکواڈ میں ہیں۔ جیت کے بعد ونڈیز کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

8 hours ago