Palak Tiwari On Mother Shweta Tiwari: ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی بے حد مقبول ہوگئی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پرچھائی رہتی ہیں۔ پلک تیواری نے حال ہی میں سلمان خان کی اسٹاررفلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیوکیا تھا۔ محض 22 سال کی پلک تیواری کی کافی بڑی فین فالوئنگ ہے۔ پلک تیواری اپنی ماں شویتا تیواری کے ساتھ بھی خاص بانڈ شیئرکرتی ہیں۔ وہیں اداکارہ نے ایک تازہ ترین انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی ماں شویتا تیواری انہیں ڈیٹنگ سے روکنے کی کئی ترکیب اپناتی ہیں۔
پلک تیواری کو ڈیٹ پر جانے سے روکتی تھیں ماں شویتا تیواری؟
بالی ووڈ ببل کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پلک تیواری نے اپنے بچپن کے کئی حصوں کے بارے میں بات کی اوران کچھ لمحوں کو بھی یاد کیا جب ان کی ماں شویتا تیواری نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ اسی دوران پلک تیواری نے انکشاف کیا کہ جب وہ کم عمری میں تھیں اورکسی لڑکے کے ساتھ ڈیٹ پرجانے کے لئے اپنی ماں سے جھوٹ بولتی تھیں تو ان کی ماں شویتا تیواری فوراً سمجھ جاتی تھیں۔
پلک تیواری نے انکشاف کیا، ’’میری سب سے بڑی پرابلم یہ تھی کہ میں بہت جھوٹ بولتی تھی اور لوگ مجھے پکڑلیتے تھے۔ میری ماں کہتی تھیں کہ تم جھوٹ بولنے کی زحمت کیوں اٹھاتی ہو؟ دو گھنٹے میں پکڑی جاؤگی۔ میرا ایک بوائے فرینڈ تھا میں 15 یا 16 سال کی تھی، جیسے جب آپ کا اسکول میں کوئی بوائے فرینڈ ہوتا ہے اورپھرہمیں مال جانا اچھا لگنے لگا۔ اس لئے میں اس کے ساتھ مال جا رہی تھی اورمیں نے اپنی ماں سے کہا کہ میں ہائیڈ اینڈ سک کھیلنے کے لئے نیچے جا رہی ہوں۔ میری ماں نے کہا کہ ٹھیک ہے، لیکن وہ شہرمیں نہیں تھی اورپھرانہیں پتہ چلا کہ میں کھیل نہیں رہی بلکہ مال میں تھی۔ انہیں بہت غصہ آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے تھی کہ ماں کہا کرتی تھیں کہ میں تجھے گاؤں بھیج دوں گی، میں تیرا بال کٹوا دوں گی۔‘‘
ابراہیم علی خان کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں پلک تیواری؟
اپنے پروفیشنل کیریئرکےعلاوہ پلک تیواری اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی اکثرسرخیوں میں رہتی ہیں۔ پلک تیواری کے بارے میں کافی وقت سے افواہیں ہیں کہ وہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ ان افواہوں کو تب مزید ہوا مل گئی، جب دونوں کوایک ساتھ ایونٹس اورپارٹیوں میں اسپاٹ کیا گیا۔ حال ہی میں دونوں کو ایک ساتھ ویکیشن پر بھی دیکھا گیا تھا۔ وہیں پلک تیواری نے ایک بارپھرایسی سبھی قیاس آرائیوں پر ردعمل ظاہرکیا تھا۔ ایک انٹرویو میں پلک تیواری نے کہا تھا کہ وہ اورابرہیم علی خان خاص موقعوں پر ہی ایک دوسرے ملتے ہیں اور وہ مستقل طور پر شاید ہی کبھی ملتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…