انٹرٹینمنٹ

Humaira Asghar Postmortem Report: پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے، حیران کن انکشاف

Humaira Asghar Ali Postmortem Report Out: پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت تقریباً 10-8 ماہ پہلے ہی ہوچکی تھی۔ یہی نہیں جب اداکارہ کی لاش ملی تو وہ پوری طرح سے سڑچکی تھی۔ لاش میں کیڑے تک پڑچکے تھے، جس کی وجہ سے حمیرا اصغرکی پہچان کرنا تک کافی مشکل ہوگیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ کے چہرے کی نسیں پوری طرح سے غائب ہوچکی تھیں، لیکن ان کی ہڈیوں میں کوئی بھی فریکچر نہیں ہوا ہے۔

پوری طرح سے سڑچکی تھیں لاش

فری پرس جرنل کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی لاش اسی ہفتے ملنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی حالت اتنی زیادہ خراب ہوچکی تھی کہ ان کے ہاتھ کی انگلیوں اور ناخن تک ہڈی میں پوری طرح سے دھنس چکے تھے۔ دماغ یا برین میں جو سبسٹینس موجود ہوتا ہے، وہ آٹولیسس کے ذریعہ پوری طرح سے سڑچکا تھا۔

ڈی این اے ٹسٹ سے ہوسکتا ہے انکشاف

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر علی کے پرائیویٹ پارٹس پورے کالے پڑچکے تھے اور ان میں بھورے رنگ کے کیڑے پڑگئے تھے۔ سرکی ہڈی توموجود تھی، لیکن ریڑھ کی ہڈی گل چکی تھی۔ لاش اتنی بری طرح سے سڑچکی تھی کہ اداکارہ کی موت کی اصلی وجہ معلوم کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ حالانکہ فورنسک ٹیم حمیرا اصغر کا ڈی این اے اور ٹاکسکولوجی ٹسٹ کررہی ہے، جس سے کچھ جانکاری مل سکتی ہے۔

گزشتہ سال ہی ہوگئی تھی موت!

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی لاش کراچی کے ڈیفنس علاقے میں واقع اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی تھی۔ گزشتہ روز انڈیا فورمس کی رپورٹ سے انکشاف ہوا تھا کہ اداکارہ کی موت گزشتہ سال اکتوبر، 2024 میں ہوگئی تھی۔ چونکہ ان کے فلور پر کوئی دوسرا نہیں رہتا تھا، اس لئے کسی کو بدبو تک نہیں آئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago