انٹرٹینمنٹ

Parag Tyagi Video: شیفالی جری والا کی یاد سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں پراگ تیاگی، اب کیا یہ نیک کام

Parag Tyagi Video on Shefali Jariwala: اداکارہ شیفالی جری والا کی موت کے بعد سے پراگ تیاگی سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے دل کا حال بیان کررہے ہیں۔ انہیں کھو دینے کا غم اداکار کی پوسٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس درمیان پراگ تیاگی نے ایک اور نیک کام کرتے ہوئے شیفالی جری والا کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پرایک ویڈیوپوسٹ کیا ہے، جس میں وہ اپنے پیٹ ڈاگ سمبا کے ساتھ مل کر پیڑلگا رہے ہیں۔ یہی نہیں اداکارہ کی آنجہانی آتما (روح) کوسکون دینے کے لئے پراگ نے خصوصی طور پر دعائیں بھی کیں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

شیفالی کی یاد میں کیا یہ نیک کام

پراگ تیاگی نے اپنے انسٹا گرام پرایک ویڈیوشیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈنگ کے پارکنگ ایریا میں موجود لان میں اداکارپیڑلگا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کا پیٹ ڈاگ سمبا بھی ہے، جو اس نیک کام میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔ اداکارنے مٹی کو کھودتے ہوئے کئی سارے چھوٹے چھوٹے پیڑ لگائے ہیں۔

شیفالی جری والا کو فطرت سے تھی محبت

انسٹاگرام پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے پراگ تیاگی نے کیپشن لکھا، ”پری (شیفالی جری والا) نے ہمیشہ فطرت سے محبت کی۔ وہ ہمیشہ دنیا کی طرف سے اس پربرسائے گئے پیارکو واپس کرنا چاہتی تھی۔ یہ محبت کی واپسی کا پہلا قدم ہے، درخت لگانا۔ آپ لوگوں کا شکریہ کہ آپ نے اسے ہمیشہ اتنا پیاراورتعاون دیا۔ وہ یہاں آپ سب کی شاندار آتماؤں (روحوں) کو پیارواپس کرنے آئی ہے۔’

سوشل میڈیا یوزرس بھی لٹا رہے ہیں پیار

دوسری جانب، پراگ تیاگی کے اس نیک کام کو کرنے کے بعد سوشل میڈیا یوزرس (صارفین) بھی ان پر اپنا پیار اور سپورٹ لٹا رہے ہیں۔ ویڈیو پرتبصرہ (کمنٹ) کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ’اس سے پتہ چلتا ہے کہ پراگ بھیا کتنے اسپریچوئل (روحانی) ہیں اور شیفالی سے ان کا پیاراس جغرافیائی دنیا سے کہیں زیادہ ہے۔ محبت کی سب سے مقدس شکل! بھیا آپ کو خوب طاقت ملے۔‘ دوسرے یوزر (صارف) نے لکھا، ’واہے گرو آپ کو ہمیشہ آشیرواد دیں۔‘ ایک دیگر صارف نے لکھا،’بہترین انسان، بہترین، بیٹا، بہترین والد۔‘ واضح رہے کہ شیفالی جری والی کی گزشتہ ماہ 27 جون کواچانک موت ہوگئی تھی۔ ان کی موت کی وجہ مبینہ طور پردل کا دورہ پڑنا بتایا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

13 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

42 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

1 hour ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago