قومی

Shashikant Shinde appointed new NCP-SP President: جینت پاٹل نے این سی پی-ایس پی کے صدر عہدے سے دیا استعفیٰ، شرد پوار نے اس لیڈر کو دی یہ ذمہ داری

شرد پوار کی این سی پی میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ جینت پاٹل نے صدرعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں، شرد پوارنے اب ششی کانت شندے کوپارٹی کا نیا صدربنایا ہے۔ ششی کانت شندے منگل (15 جولائی) کوعہدہ سنبھالیں گے۔ حال ہی میں جینت پاٹل نے پارٹی سربراہ شرد پوارسے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ریاستی صدرکے عہدے سے آزاد کردیا جائے۔ انہوں نے 10 جون کوپارٹی کی سالگرہ پرہی استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہرکی تھی۔

نئے چہروں کو موقع دینے کی اپیل

جینت پاٹل نے کہا، “پوارصاحب نے مجھے بہت مواقع دیئے۔ انہوں نے مجھے سات سال ذمہ داری دی۔ آخرکارپارٹی کونئے چہروں کوموقع دینا ہی ہوگا۔ میں آپ سب کے سامنے درخواست کروں گا کہ آخر کارپارٹی پوارصاحب کی ہی ہے۔ انہیں اس پرصحیح فیصلہ لینا چاہئے۔ ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔”

کون ہیں ششی کانت شندے؟

این سی پی شرد پوارگروپ کے نئے ریاستی صدرششی کانت شندے، شرد پوارکے بے حد قابل اعتماد لیڈرمانے جاتے ہیں۔ ششی کانت شندے ستارا کے کورے گاؤں اسمبلی حلقہ میں سرگرم ہیں۔ وہ اس حلقہ سے دوبارکے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ ششی کانت شندے کومراٹھی کارکنان کا لیڈربھی مانا جاتا ہے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں انہوں نے ستارا سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ ادین راجے بھوسلے کے سامنے وہ ہارگئے تھے۔

این سی پی-شرد پوارکے ریاستی صدرکا عہدہ ملنے کی خبرملتے ہی ششی کانت شندے نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ریاستی صدرعہدہ سے متعلق ابھی نام طے نہیں ہوا ہے۔ پوارصاحب، سپریا تائی، جینت پاٹل جوبھی فیصلہ لیں گے، وہ قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جولائی کوپارٹی کی میٹنگ ہے۔ کچھ ناموں پرتبادلہ خیال ہورہا ہے، جس میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ اگران کے نام پررضا مندی بنتی ہے تو وہ یقینی طورپرکام کریں گے۔ ششی کانت شندے نے مزید کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ اورکن لوگوں کے ناموں پر غوروخوض کیا جا رہا ہے۔ میں نے آپ سے سنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago