انٹرٹینمنٹ

Pakistani Actor Rejected Bollywood Films: ‘عاشقی 2’ ہی نہیں ‘رام لیلا’ اور عامر خان کی بلاک بسٹر پی کے کو بھی مسترد کر دیا، پاکستانی اداکارعمران عباس کا بڑا دعویٰ

کئی پاکستانی ستارے بالی ووڈ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اس میں فواد خان سے لے کر ماہرہ خان جیسے ستارے شامل ہیں۔ ان ستاروں کی ہندوستان میں بھی اچھی فین فالوونگ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب ایک پاکستانی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے  کئی سپرہٹ بالی ووڈ فلموں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران عباس ہیں۔

اگر ہم پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ پاکستان کا ایک بڑا نام ہیں۔ خدا اور محبت ، محبت تم سے نفرت ہے، الوداع، امانت ، تمہار ے حسن کے نام  اور ‘کوئی چاند رکھ’ جیسے پاکستانی ٹی وی شوز  سے انہوں نے گھر گھر اپنی پہچان بنائی ہے ۔

بپاشا باسو کی فلم ‘کریچر’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس نے حال ہی میں ایک حیران کردینے والا  دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کی آفرز مل رہے تھے ، لیکن انہوں نے انہیں ٹھکرا دیا، جس میں سنجے لیلا بھنسالی کی سب سے زیادہ منتظر سیریز ‘ہیرامنڈی’ کا نام بھی شامل ہے، جو جلد ہی او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ان بالی ووڈ فلموں کا حصہ رہے

‘کریچر تھری ڈی’ اداکار عمران عباس کو حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ‘شان سحر ’میں دیکھا گیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں جیسے ‘عاشقی 2’، ‘پی کے’، ‘گزارش’، ‘رام لیلا’ اور سنجے لیلا بھنسالی کی ‘ہیرامنڈی’ میں رول کی پیشکش ہوئی، لیکن انہوں نے ان سب کو ٹھکرا دیا۔

ان فلموں کے لیے آفرز موصول ہوئی ہیں

عمران عباس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ‘پی کے’ میں سرفراز کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، جسے بعد میں آنجہانی بالی ووڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت نے نبھایا تھا۔ لیکن انہوں نے اس کردار سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ریتک روشن کی فلم ’گزارش‘ میں آدتیہ رائے کپور کے کردار کی پیشکش بھی کی گئی تھی، لیکن انہوں نے یہ کام کرنے سے بھی انکار کردیا۔ ساتھ ہی حال ہی میں انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے لیے بھی پیشکش ہوئی تھی، لیکن وہ اس میں بھی کام نہیں کر پائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

24 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

46 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

2 hours ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago