انٹرٹینمنٹ

World Cup 2023: آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ شیئر کی شاہ رخ خان کی تصویر، فینس نے کہا- کہتے ہیں کہ کسی چیز کو دل سے چاہو…

ODI World Cup 2023: ہندوستان اس سال آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ اس کے لئے شیڈول پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ ورلڈ کپ کی شروعات سے پہلے اس کی خاص چمچماتی ٹرافی کو فی الحال پورے ہندوستان میں گھمایا جا رہا ہے۔ وہیں، اس درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ سپراستار اور انڈین فلم انڈسٹری کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان نظرآرہے ہیں۔ وہ تصویرمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو بہت ہی غور سے دیکھتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ آئی سی سی کے ذریعہ کنگ خان کی تصویر ٹرافی کے ساتھ شیئر کرنے پر ان کے فینس میں خوشی کی لہرہے۔ واضح رہے کہ کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کے پرموشن میں بھی لگے ہوئے ہیں۔

آئی سی سی نے شاہ رخ خان کی ٹرافی کے ساتھ لکھا یہ خاص پیغام

آئی سی سی شاہ رخ خان کی تصویرورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کے ساتھ شیئر کی ہے۔ تصویرکوشیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے لکھا ہے، ’’کنگ خان #CWC23 ٹرافی یہاں قریب ہے…‘‘ وہیں اسی درمیان 20 جولائی یعنی آج آئی سی سی نے عالمی کپ سے متعلق ایک ویڈیوبھی شیئرکیا ہے، جس میں ایک بار پھرسے شاہ رخ خان عالمی کپ کی ٹرافی کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ آئی سی سی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پراس ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے لکھا،”آئی سی سی مرد کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ لکھی جائے گی اور خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ اس کے لئے بس ایک دن کی ضرورت ہے۔‘‘

وہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئی سی سی شاید کنگ خان کو ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے برانڈ ایمبسڈر بنانے والی ہے۔ حالانکہ اس بات اور امکان سے متعلق آئی سی سی نے ابھی کچھ باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے احمدآباد کے اسپتالوں میں بیڈ بک کر رہے ہیں کرکٹ فینس، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

سوشل میڈیا پر جم کر منائی جا رہی ہے خوشی

 وہیں، ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کے ساتھ اپنے اداکار کو دیکھ کر فینس کافی پُرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پراپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ’’بالی ووڈ کے بادشاہ۔ ہندوستان کے راجا۔ دنیا کے راجا۔ #CWC23 ٹرافی کی نقاب کشائی۔‘‘ وہیں ایک دیگر یوزرس (صارف) نے لکھا، ’’کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔‘‘ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کے ساتھ کنگ خان کو دیکھ کر فینس میں خوشی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھی کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

2 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

3 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

4 hours ago