انٹرٹینمنٹ

اب فینس کی خواہش ہوگی پوری؟ ایک ساتھ فلم کریں گے شاہ رخ، سلمان اور عامرخان! ایسے ہوا انکشاف

Shahrukh Khan Salman Khan and Aamir Khan: ان دنوں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن اپنی فلم ’شیطان‘ سے متعلق سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ یہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور خوب دھمال بھی مچا رہی ہے۔ اجے دیوگن اسٹاررفلم ناظرین کو کافی پسند آرہی ہے۔ وہیں یہ فلم باکس آفس پربھی شاندار کمائی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس فلم کی کہانی کی اسکرپٹنگ عامل کیان خان نے کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عامل کیان رنوے 34، دشیم 2 اور بھولا جیسی فلموں کی کہانی لکھ چکے ہیں، لیکن فلم ’شیطان‘ کے لئے وہ فی الحال خوب تعریف بٹورکر رہے ہیں۔

تینوں خان برادران کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں عامل کیان

آپ کو بتادیں کہ اجے دیوگن کی فلم ’شیطان‘ جلد ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔ وہیں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عامل خان نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ایک ہاررفلم میں تینوں خان اسٹارکے ساتھ کام کرنا کیسا ہوسکتا ہے؟ دراصل، عامل کیان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامرخان کے ساتھ کسی ہاررتھریلریا سپرنیچرل تھریلرمیں کام کرنا چاہیں گے تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بے شک تینوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

اس کے علاوہ عامرخان نے بھی حال ہی میں اپنی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان اورشاہ رخ خان دونوں کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن کے پاس پائپ لائن میں کئی فلمیں ہیں۔ اداکارایک کے بعد ایک فلموں پرکام کئے جا رہے ہیں۔ اجے دیوگن کی سنگھم اگین پربھی ناظرین کی نظریں مرکوز ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

2025 میں 8-9 فیصد کی طلب میں اضافے کے ساتھ اسٹیل استعمال کرنے والی بڑی معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دے گا ہندوستان: CRISIL

کریسل (CRISIL) کی مارکیٹ انٹیلی جنس اور تجزیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ…

23 minutes ago

Case against BJP’s Parvesh Verma : بی جے پی امیدوار پرویش ورما کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں،جوتے بانٹنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج

اروند کجریوال نے خواتین کو جوتے پہنانے پر پرویش ورما کو نشانہ بنایا۔ کجریوال نے…

51 minutes ago

Kejriwal files nomination from New Delhi: اروند کجریوال نے نئی دہلی سے پرچہ نامزدگی کیا داخل،تیسری بار جیت کا کیا دعویٰ

نئی دہلی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا نامزدگی داخل کرنے کے بعد، کجریوال نے…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی گروپ نے مہا کمبھ میلے میں معذوروں، بزرگوں اور چھوٹے بچوں والی ماؤں کے لیے مفت گولف کارٹس کا کیا انتظام

اڈانی گروپ کے زیراہتمام مہاکمبھ کے سیکٹر 19 میں اسکون کے ذریعہ قائم کردہ مرکز…

2 hours ago