انٹرٹینمنٹ

72nd National Film Awards: حکومت نے 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان، بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ ’شری کانت‘ کے نام، کارتک آرین اور یامی گوتم نے مچایا دھمال

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ہفتہ کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ ان ایوارڈز کے لیے ان فلموں کو اعزازسے نوازا گیا، جنہیں سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے یکم جنوری 2024 سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔ فاتحین کے ناموں کا اعلان نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹرمیں کیا گیا، جہاں سال 2024 کی بہترین فلموں اور فنکاروں کو مختلف زمروں میں ایوارڈزسے نوازا گیا۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کی اس  تقریب کی براہِ راست نشریات پی آئی بی انڈیا کے یوٹیوب چینل پرکی گئیں۔ اس سال راج کمارراؤ کی فلم ‘شری کانت’ کوبہترین ہندی فلم کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا، جبکہ دھنش کی فلم ‘راین’ بہترین تمل فلم قرارپائی۔ اسی طرح یامی گوتم کی اداکاری میں بنائی گئی فلم ‘آرٹیکل 370’ کو بہترین فیچرفلم کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

کارتک آرین اور مموٹی مشترکہ طورپر بہترین اداکار

سال 2024 کے لئے بہترین اداکارکا نیشنل ایوارڈ کارتک آرین اورمموٹی نے مشترکہ طورپرحاصل کیا۔ کارتک آرین کو فلم ‘چندوچمپئن’ جبکہ مموٹی کو’برہمیوگم’ میں شانداراداکاری پریہ اعزازدیا گیا۔ دوسری جانب، یامی گوتم نے فلم ‘آرٹیکل 370’ میں مرکزی کردارکے لئے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مختلف زبانوں کی بہترین فلمیں
بہترین ہندی فلم: شری کانت
بہترین کنڑ فلم: مِتھیا
بہترین تمل فلم: راین
بہترین تولو فلم: امبو
بہترین تیلگو فلم: کمیٹی کورولو
بہترین مراٹھی فلم: مککم پوسٹ بومبلوالی
بہترین ملیالم فلم: فیمینچی فاطمہ
بہترین اوڑیہ فلم: لہری
بہترین گجراتی فلم: مارن
بہترین کونکنی فلم: موگ اسوم
بہترین منی پوری فلم: سنیتا

دیگر اہم ایوارڈز

بہترین ہدایت کار: راج کمار پیریاسامی (آمرن)
بہترین معاون اداکار: سنجے مشرا (بھکشک)
بہترین معاون اداکارہ: روپ شری ورکاڈی (مِتھیا) اور سچنا نامیداس (مہاراجا)
بہترین سنیماٹوگرافی: شہناد جلال (برہمیوگم)
بہترین کوریوگرافی: وجے گانگولی (استری 2 کے گیت ‘آج کی رات’ کے لیے)
بہترین گیت نگار: منوج منتاشر (جانے دو)
بہترین موسیقی: شاشوت سچ دیو (آرٹیکل 370)
بہترین ملبوسات (کاسٹیوم): دیپاولی نور اور شیتل کمار (پشپا 2)
بہترین میک اپ: پی روی کمار (کمیٹی کُلو)
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: نتن چودھری (کلکی 2898 اے ڈی)
بہترین اسکرین پلے: باندریڈی سُکمار (پشپا 2)
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: بھول بھلیاں 3
بہترین مکالمہ نگار: وینکی اٹلوری (لکی بھاسکر)

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

8 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

56 minutes ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

1 hour ago