انٹرٹینمنٹ

Radhika Merchant Net Worth : مکیش امبانی کی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ ہیں کتنی امیر، کون ہیں رادھیکا مرچنٹ جو بنے والی ہیں امبانی کی بہو؟

Radhika Merchant Net Worth :  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی 2024 کو ہونے جا رہی ہے اور اس سے پہلے جام نگر میں منعقد ہونے والی تین روزہ پری ویڈنگ تقریب کا انعقاد نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں دھوم  ہے۔ اس تقریب کا ہر طرف چرچا ہو رہا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی جولائی میں اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اننت اور رادھیکا کی پری ویڈنگ کی تقریب یکم مارچ سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے تجربہ کار فنکاروں، سیاسی شخصیات اور صنعت کاروں نے شرکت کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی پر تقریباً 1000 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔جو امبانی خاندان کی آمدنی کا ایک فیصد ہے۔ قابل  ذکر بات یہ ہے کہ اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ بھی کم امیر نہیں ہیں۔ ان کے والد ویرن مرچنٹ بھی ایک مشہور بزنس مین ہیں۔ رادھیکا خود ایک کاروباری خاتون ہیں۔ جو ایک کمپنی کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ آئیے رادھیکا مرچنٹ کے کیریئر، کمائی اور ان کی جائداد کے بارے میں جانتے ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ کون ہے؟

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی 30 دسمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ رادھیکا  مرچنٹ کو کئی بار امبانی خاندان کے ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔ رادھیکا مرچنٹ اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ اور شیلا مرچنٹ کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ ایک کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے والی رادھیکا مرچنٹ خود ایک کاروباری خاتون ہیں۔ رادھیکا ایک کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ کی جائیداد

رادھیکا مرچنٹ گجرات کے کچھ میں پیدا ہوئیں۔ رادھیکا نے اپنی ابتدائی تعلیم ‘کیتھیڈرل اینڈ جان ککانن’ سے حاصل کی۔ اس کے بعد میں انہوں نے اپنی مزید تعلیم ایکولے ماڈل ورلڈ، ممبئی سے مکمل کی اور پھر نیویارک یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ رادھیکا ایک ریئل اسٹیٹ فرم میں سیلز پروفیشنل کے طور پر کام کیا تھا ۔بعد میں وہ اپنے والد کی کمپنی Encore Healthcare کے بورڈ میں میں بطور ڈائریکٹر شامل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا کی کل مالیت 8-10 کروڑ روپے ہے۔ ان کے والد کی کل دولت تقریباً 755 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

2 minutes ago

Amit Shah Condolence Chorbagan Stampede: چورباگان بھگدڑ کے زخمیوں سے ملے امت شاہ، اسپتال پہنچ کر خیریت دریافت کی، کہا، حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے

کولکاتا کے چورباگان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

20 minutes ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

27 minutes ago

IRS OFFICER EKTA BISHNOI WINS 3 GOLD Medals: امریکہ میں ہندوستان کا پرچم بلند، آئی آر ایس افسر ایکتا بشنوئی نے 362.5 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتے 3 طلائی تمغے

امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی…

42 minutes ago

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

1 hour ago