قومی

Jan Vishwas Rally: نریندر مودی ملک کو برباد کرنے کی کوششوں میں مصروف،جھوٹ بولنے والے لیڈر کی تمام گارنٹی ہوچکی ہیں ناکام،پٹنہ سے کانگریس سربراہ کا مودی پر حملہ

آر جے ڈی نے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی اعتماد ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ اس ریلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) لیڈر سیتارام یچوری اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے شرکت کی۔

اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگےنے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “آج وزیر اعظم  مودی ملک کو برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں، اب پی ایم مودی بی جے پی کی گارنٹی نہیں کہتے، اپنی حکومت کی گارنٹی نہیں کہتے، اب کہتے ہیں مودی کی گارنٹی، لیکن ان کی ساری گارنٹی ناکام ہوگئی ہے۔ اس کا مطلب ہے مودی  جھوٹے لیڈر ہیں ۔”

کانگریس صدر کھرگے نے کہا، “2014 میں انہوں نے (پی ایم مودی) کہا تھا کہ اس ملک کے نوجوانوں کو ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دی جائیں گی، کیا انہوں نے ایسا کیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کے لیے مستقل مکان بنائے جائیں گے۔ میں آپ سے ایک بار پھر پوچھتا ہوں، کیا اس نے ایسا کیا؟ اس کی اور اس کی پارٹی کی گارنٹی صرف اس ملک کے لوگوں کو دھوکہ دینا ہے۔”

اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، تیجسوی یادو نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا۔ انڈیا الائنس کے لوگ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ پی ایم مودی ملک کی جمہوریت کو ختم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی ہمیں ای ڈی، سی بی آئی سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

 ملکارجن کھڑگے نے سی ایم نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا، “تیجسوی کے چچا (نتیش کمار) کہتے ہیں کہ میں آپ (پی ایم مودی) سے کچھ دنوں کے لیے الگ ہوا تھا، لیکن اب میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔ اب نتیش کمار ان کے قدموں پر ہیں۔ وہ جا کر بیٹھ گیا ہے۔ میں تیجسوی یادو سے کہنا چاہتا ہوں کہ اب آپ اسے کبھی بھی اپنے ساتھ نہ لے جائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

5 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

6 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

6 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

6 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

7 hours ago