انٹرٹینمنٹ

Student of Storytelling: منوہر شیام جوشی: سائنس کا وہ طالب علم جو بن گیا قصہ گوئی کا اُستاد

9 اگست 1933 کو اجمیر میں پیدا ہونے والے منوہر شیام جوشی کی جڑیں الموڑہ، اتراکھنڈ کے ایک تعلیم یافتہ کماؤنی برہمن خاندان سے وابستہ تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندی ادب کے اس بڑے نام نے شروعات ادب سے نہیں بلکہ سائنس سے کی۔ لکھنؤ یونیورسٹی سے بی ایس سی کرنے والے جوشی کے اندر ایک سائنس دان کی منطقی سوچ موجود تھی۔ اسی لیے جب انہوں نے لکھنا شروع کیا تو اس میں جذباتی مبالغہ آرائی کے بجائے معاشرے کا گہرا تجزیہ نظر آیا۔

زندگی نے نیا موڑ لیا

لکھنؤ میں ان کی زندگی نے نیا موڑ لیا جب ان کی ملاقات ہندی ادب کے نامور ادیب امرت لال ناگر سے ہوئی۔ ان کی رہنمائی میں منوہر شیام جوشی نے سیکھا کہ عظیم ادب وہ ہوتا ہے جو عام آدمی کے دل تک براہِ راست پہنچے۔ یہیں سے ان کے اندر ایک بہترین قصہ گو نے جنم لیا۔ مصنف بننے سے پہلے وہ صحافی تھے۔ آل انڈیا ریڈیو میں کام کرتے ہوئے انہوں نے آواز کی طاقت کو پہچانا اور فلمز ڈویژن میں دستاویزی فلمیں لکھتے ہوئے سنیما کی بصیرت حاصل کی۔ ان کی صحافت کا اہم دور اس وقت آیا جب معروف ادیب اگیہ نے انہیں دنمان کا اسسٹنٹ ایڈیٹر بنایا۔ بعد ازاں جب وہ ساپتہک ہندوستان کے مدیر بنے تو انہوں نے اسے ہر گھر کی پسندیدہ اشاعت بنا دیا۔

’بھارتی سوپ اوپیرا کا بانی‘

اگر بھارت میں ٹیلی ویژن کو ایک طاقتور سماجی ذریعہ بنانے کا سہرا کسی ایک شخص کو جاتا ہے تو وہ منوہر شیام جوشی ہیں۔ 1984 میں 154 اقساط تک نشر ہونے والا ہم لوگ انہیں ’بھارتی سوپ اوپیرا کا بانی‘ بنا گیا۔ منوہر شیام جوشی ہندی ادب کے ایک ’باغی‘  مصنف تھے۔ ان کا پہلا ناول کرو کرو سواہا (1980) آیا تو ادبی دنیا حیران رہ گئی۔ ان کا ناول کسپ ہندی کی خوبصورت اور المیہ محبت کی کہانیوں میں شمار ہوتا ہے۔ جبکہ کیپ کے لیے انہیں 2005 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ملا۔

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے انہیں ہندی کا سب سے ’اختراعی‘ مصنف قرار دیا

سنیما سے دلچسپی کے باعث ان کی تحریروں میں فلمی انداز جھلکتا تھا۔ کمل ہاسن کی فلم ہے رام کے پیچیدہ ہندی مکالمے بھی منوہر شیام جوشی کی ہی تخلیق تھے۔30 مارچ 2006 کو نئی دہلی میں 72 برس کی عمر میں منوہر شیام جوشی نے آخری سانس لی۔اس وقت کے وزیرِ اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور معروف ادیب خوشونت سنگھ سمیت کئی شخصیات نے انہیں ہندی کا سب سے “اختراعی” مصنف قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

8 minutes ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

46 minutes ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

47 minutes ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

1 hour ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

1 hour ago