انٹرٹینمنٹ

Gen-Z کے سپورٹ میں اُتریں Manisha Koirala، کہا: آج نیپال کے لیے ایک سیاہ دن ہے

نیپال میں اس وقت پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کو لے کر ہر کوئی شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ نیپال کی حکومت کی جانب سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے بعد Gen-Z نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آگ زنی ہو رہی ہے۔ نیپال میں ہونے والے ان مظاہروں سے منیشا کوئرالہ جذباتی ہو گئی ہیں۔ منیشا نے Gen-Z کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

منیشا کوئرالہ نے خون میں لت پت ایک جوتے کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر ہر کوئی جذباتی ہو جائے گا۔ اس دوران انہوں نے اس دن کو “سیاہ دن” قرار دیا ہے۔

منیشا کوئرالہ ہو گئیں جذباتی

منیشا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: جب جنتا کی آواز، بدعنوانی کے خلاف غصہ، اور انصاف کی مانگ کو گولیوں سے جواب دیا جائے۔ یعنی آج نیپال کے لیے ایک سیاہ دن ہے — جب عوام کی آواز اور بدعنوانی کے خلاف ان کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ منیشا کوئرالہ کا جنم کھٹمنڈو میں ہوا تھا۔ ان کے دادا، بیشیشور پرساد، نیپال کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ان کے والد کابینہ کے وزیر تھے۔ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات نیپالی فلم ’’فِری بھیٹولا‘‘ سے کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے بالی وُڈ میں فلم ’’سوداگر‘‘ سے ڈیبیو کیا۔

سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے

بتایا جا رہا ہے کہ نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے معاملے پر پیر سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ Gen-Z کی طرف سے جاری ان پُرتشدد مظاہروں میں اب تک کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان شہروں میں کرفیو لگا

نیپالی حکام نے کھٹمنڈو سمیت نیپال کے کئی دیگر شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ نیپال میں موجود بھارتی شہریوں کو محتاط رہنے اور حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

44 minutes ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

1 hour ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

3 hours ago