قومی

Akhilesh slams BJP as ‘use-and-throw’ party: ’’بی جے پی ’استعمال کرو اور پھینک دو‘ پارٹی ہے، اس نے پچھلے نائب صدر کے ساتھ بھی یہی کیا‘‘، اکھلیش یادو نے حکمراں پارٹی پر کی سخت تنقید

نائب صدر کے انتخاب کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’’استعمال کرو اور پھینک دو‘‘ (Use-and-Throw) پارٹی قرار دیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا ہے، جو اپنے استعفے کے بعد سے اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگرچہ این ڈی اے کے پاس عددی اکثریت ہو سکتی ہے، مگر اس انتخاب میں اصل چیز ضمیر کی آواز ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نمبر اپنی جگہ، لیکن یہ ووٹنگ ضمیر کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ پوری قوم جانتی ہے کہ بی جے پی ایک استعمال کرو اور پھینک دو پارٹی ہے۔ یہی کچھ پچھلے نائب صدر کے ساتھ ہوا، جو اب ’لاپتہ‘ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔‘‘ دریں اثنا سماج وادی پارٹی کے ایک اور لیڈر اور رکنِ پارلیمنٹ راجیو رائے نے بھی اپیل کی کہ این ڈی اے کے اراکین ’’ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں‘‘ اور آئین کی حفاظت کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں این ڈی اے کے ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئین کے تحفظ کی خاطر پارٹی لائن سے ہٹ کر فیصلہ کریں۔‘‘

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 15ویں نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح شروع ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ انتخاب میں این ڈی اے کی جانب سے سی پی رادھا کرشنن اور اپوزیشن کی جانب سے سابق سپریم کورٹ جج جسٹس بی سدرشن ریڈی امیدوار ہیں۔ اگرچہ بی جے پی امیدوار کو 427 ووٹوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ ہے، لیکن اپوزیشن نے ’’کراس ووٹنگ‘‘ کی بنا پر فتح کی امید ظاہر کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

9 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

10 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

10 hours ago