اداکارہ ملیکا شیراوت
پٹنہ: اداکارہ ملیکا شیراوت جمعہ کے روز پہلی بار بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف لٹی چوکھا کھانے کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ روی کشن کی مداح ہیں اور موقع ملنے پر بہار میں فلم بنائیں گی۔
ملیکا شیراوت نے کہا، ’’میں پہلی بار بہار آئی ہوں اور میں یہاں کی ہر جگہ کو دیکھنا چاہتی ہوں، میں یہاں کی مشہور ڈش لٹی چوکھے کے ساتھ کچوڑی کھانا چاہتی ہوں، میری خواہش ہے کہ سڑک کے کنارے جو ملتا ہے، وہ کھاؤں، میں نے سنا ہے، مزیدار ہوتا ہے۔‘‘
ایئرپورٹ دیکھ کر حیران ہوئیں ملیکا
ریاست میں ترقی کے حوالے سے اداکارہ نے کہا، ’’بہار نے بہت ترقی کی ہے، میں ایئرپورٹ کو دیکھ کر بہت خوش اور حیران ہوں کہ اتنا اچھا ایئرپورٹ بنایا گیا ہے، مجھے یہاں کی سڑکیں اور ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔‘‘
اداکار روی کشن کی مداح ہیں ملیکا
کئی بہترین فلموں میں کام کرنے والی ملیکا نے کہا کہ وہ اداکار روی کشن کی مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہار اور اس کے فنکار بہت پسند ہیں۔ میں روی کشن کی مداح ہوں اور اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور فلم بنانا چاہوں گی۔
ملیکا کا تعلق روہتک، ہریانہ سے ہے۔ ان کا اصل نام ریما لامبا ہے۔ اداکارہ کے والد چاہتے تھے کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بنیں لیکن انہوں نے اداکاری کو اپنا کیریئر بنا لیا۔
ملیکا شیراوت نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا، جن میں ’مرڈر‘، ’خواہشیں‘، ’بچکر رہنا رے بابا‘، ’ڈرٹی پولیٹکس‘، ’ویلکم‘، ’پیار کے سائیڈ ایفیکٹس‘، ’ڈبل دھمال‘، ’زینت‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ہالی ووڈ فلموں جیسے ’دی متھ‘، ’پولیٹکس آف لو‘ اور ’ٹائم رائڈرز‘ میں بھی کام کیا ہے۔
حال ہی میں ملیکا شیراوت کو ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ میں راجکمار راؤ اور ترپتی ڈمری کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کے ذریعے ملیکا نے طویل عرصے بعد واپسی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…