قومی

Shafiq-ul-Hassan’s Exclusive: صحافت کی دنیا میں شفیق الحسن نے بے لوث انجام دیئے8 سال، ایسے بن گئے بے مثال

نیوز مین آف انڈیا کے نام سے مشہور ہوچکے شفیق الحسن نے اپنی بے لوث خدمات کے 8 سال مکمل کرلئے ہیں۔ سرکردہ اور معزز سیاسی، سماجی، فلمی اورعلمی شخصیات نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے اورجنون کو سلام پیش کیا ہے۔ دراصل شفیق الحسن نے منفرد صحافتی خدمات انجام دیتے ہوئے مختلف اخبارات (اردو، انگریزی اورہندی) کی معلوماتی اوراہم کلیپنگ کے ذریعہ لوگوں کوخبروں سے باخبرکرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بغیرناغہ کئے ہوئے 8 سالوں تک یہ خدمات انجام دی ہیں، جس کے لئے نہ توان کوکسی طرح کا معاوضہ ملا اورنہ ہی کسی کا کوئی تعاون رہا، انہوں نے اپنے طاقت، ہمت، جنون اور حوصلہ کی بدولت یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ بھارت ایکسپریس کے لئے ڈاکٹر نثاراحمد خان نے ایکسکلوزیواورخصوصی بات چیت کی۔ آئیے آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

منفرد صحافتی خدمات انجام دینے والے شفیق الحسن سوشل میڈیا کے ذریعہ ہرروزصبح 8 بجے اہم خبروں سے باخبر کراتے ہیں۔ یہ خبریں عوام وخواص تک پہنچاتے ہیں۔ یہ تمام خبریں ملک وملت اورسماج کی خبروں سے وابستہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ دن کے اوقات اور شام کے اوقات میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کی مختلف خبریں بھی عوام تک پہنچانے کا کارنامہ انجام دیتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ شفیق الحسن نے اپنے 8 سال مکمل کرلئے ہیں۔ اب کیا وہ اس طرح کی خدمات جاری رکھ پائیں گے یا پھرکوئی دوسرا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

6 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

7 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago