بھارت ایکسپریس۔
Malaika Arora Spotted With Arjun Kapoor: اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے جوڑے سے متعلق ایسی خبریں آئی تھیں، جسے سن کران کے فینس بھی کافی پریشان ہوگئے تھے۔ دراصل، کئی میڈیا رپورٹس میں قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے، اس لئے دونوں نے بریک اپ کرلیا ہے، لیکن اب دونوں کے فینس کے لئے ایک خوشخبری ہے۔ لمبے وقت کے بعد ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپر کو ایک ساتھ اسپاٹ کیا گیا ہے، جس سے واضح ہوگیا ہے کہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں اور ان کے درمیان بریک اپ نہیں ہوا ہے۔
ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور نے جب سے اپنا ریلیشن شپ کنفرم کیا ہے، اس کے بعد سے ہی جوڑا لائم لائٹ میں بنا ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے جوڑا بریک اپ کی افواہوں سے متعلق خبروں میں بنے ہوئے تھے۔ حالانکہ ان افواہوں کے بعد بھی جوڑا کئی بار ساتھ میں اسپاٹ کیا گیا۔ اب ایک بار پھر دونوں کو ہفتہ کی صبح ممبئی میں امرتا اروڑہ کی پارٹی سے ایک ہی کار میں اسپاٹ کیا گیا ہے۔
کار کی پچھلی سیٹ پرہوئے اسپاٹ
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کو ایک ہی کار میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ نے سفید رنگ کی آؤٹ فٹ کو میچنگ بلیزر کے ساتھ پہن رکھا ہے جبکہ ارجن کپور نے بلیک آؤٹ فٹ پہنی ہوئی ہے۔ دونوں کو لمبے وقت کے بعد ایک ساتھ دیکھ کر ان کے فینس نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کون ہیں ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے شادی کرنے والی ثنا جاوید؟ کیا ثانیہ-شعیب میں ہوگیا طلاق؟
واضح رہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور نے بریک اپ کرلیا ہے اور وہ اپنے رشتے کو دوسرا موقع دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کے درمیان اختلاف شادی کی وجہ سے چل رہا تھا۔ افواہوں کے مطابق، دونوں میں سے ایک شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ دوسرا شادی کرنے کے لئے فی الحال تیار نہیں تھا۔ حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹ میں ان سب خبروں کو محض افواہ قرار دیا گیا تھا۔ فی الحال ایک ساتھ آکرجوڑے نے ان سب افواہوں پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…